Engineering Physics In Urdu | انجینئرنگ فزکس

 

انجینئرنگ فزکس


سوال :انجینئرنگ فزکس کیا ہوتی ہے؟

جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ بنیادی شاخوں میں شمار ہونے کے ساتھ سائنس کی دیگر شاخوں مثلاً (بائیولوجی، فزکس، کمیسٹری اور ریاضی) سے بھی تعلق رکھتی ہے،انجینئرنگ کی یہ شاخ نطریاتی طبیعات اور عملی انجینئرنگ کے  شعبہ  کے مابین فرق  کو ختم کرنے کے لئے ایک پل کی حثیت رکھتی ہے۔ 

سوال :انجینئرنگ فزکس کیا کرتی ہے؟

جواب: انجینئرنگ فزکس کو استعمال کیا جاتا ہے انجینئرنگ عمل کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کا پتہ لگانے اور اُنہیں حل کرنے کے لئے اس کے علاوہ کسی بھی  نئی ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کے لئے انجینئرنگ کی اس شاخ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

سوال : انجینئرنگ فزکس کی کتنی شاخیں ہیں؟

جواب : انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ انجینئرنگ فزکس سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں

  • روبوٹکس انجینئرنگ

  • نینو ٹیکنالوجی انجینئرنگ

  • ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انجینئرنگ

سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ انجینئرنگ فزکس سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟

جواب : دنیا میں تقریباً تمام ہی ممالک ہیں جو انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں

  • کینیڈآ

  • چین

  • فرانس

  • نیوزی لینڈ

  • متحدہ امریکہ

ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن

0 comments