Aerospace Engineering in Urdu | ایرو اسپیس انجینئرنگ

 

ایرو اسپیس انجینئرنگ

کل رات سے ہی گھر میں بہت گہما گہمی لگی ہوئی تھی مہمانوں کا آنا جانا بھی صبح سے مستقل لگا ہوا تھا کیونکہ اظہر ماموں اپنی فیملی کے ہمراہ آج اپنے گھر امریکہ واپس جارہے تھے اور چھوٹا شاہ میر جہاز کی ٹکٹوں کے ساتھ آئے جہاز کے ماڈل سے کھیلنے میں مصروف تھا اور چھوٹی ماہ نور جو شاہ میر سے صرف ایک سال بڑی تھی اپنی امی سے مستقل پوچھ رہی تھی کہ ہم ہوائی جہاز میں کب بیٹھیں گے؟

شاہ میر جو کافی دیر سے کھیلنے میں مصروف تھا اچانک سے پوچھنے لگا ماما یہ ہوائی جہاز کیا ہوتا ہے؟ عارف بھائی جو کافی دیر سے یہ سوال جواب کا سلسلہ دیکھ رہے تھے فورًا سے بول پڑے کہ شاہ میریہ جو کھیلونا آپ نے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اسے جہاز کہتے ہیں 

عارف بھائی یہ ہوائی جہاز کون بناتے ہیں ماہنور  نے پوچھا؟ بیٹا یہ ایرواسپیس  انجینئر بناتے ہیں عارف بھائی جو خود انجینئرنگ کے طالب علم تھے اُنہوں نے فوراً سے جواب دیا اور یہ ایرواسپیس انجینیئر کیا ہوتا ہے؟

شاہ میر نے ایک بار پھر سے شرارتی سی مسکراہٹ کے ساتھ سوال پوچھا؟ جس پر پیچھے سے ممانی نے فوراً سے شاہ میر اور ماہ نور کو تیار ہونے کے لئے آواز دی تاکہ جلد سے جلد ائیرپورٹ کے لئے نکلا جاسکے۔


سوال : ایرواسپیس انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟


جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ بنیادی اور جدید ترین شاخوں میں شمار کی جاتی ہے اور جہاں تک یہ سوال ہے کہ ایرواسپیس انجینئرنگ کیا ہوتی ہے تو اس ایک آسان جواب ہے کہ ہوائی جہاز اور خلائی جہاز کی تعمیر کو ایرواسپیس انجینئرنگ کہتے ہیں۔


سوال : ایرواسپیس انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟


جواب:ایرواسپیس انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے ہر قسم کے ہوائی جہاز(مثلاً مال بردار طیارے، جنگی جہاز اور مسافر جہاز وغیرہ)،میزائلوں ،خلائی جہازوں اور سٹلائٹس وغیرہ کے نقشہ بنانے، ان کی تیاری اور دورانِ تیاری معیار کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


سوال : ایرواسپیس انجینئرنگ اور ایروناٹیکل انجینئرنگ کے دوران کیا فرق ہے؟


جواب: ان دونوں شعبوں کے دوران سب سے واضح فرق یہ ہے کہ ایرواسپیس انجینئرنگ کو ہوائی اور خلائی جہازوں کی تیاری کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ایروناٹیکل انجینئرنگ کو صرف ہوائی جہازوں کی تیاری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


سوال : ایرواسپیس انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟


جواب : ایرواسپیس انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی دو شاخیں موجود ہیں جو کہ درج ذیل ہیں


  • ایروناٹیکل انجینئرنگ


  • اسٹروناٹیکل انجینئرنگ


سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ ایرواسپیس انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟


جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو ایرواسپیس انجینئرنگ کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں


  • متحدہ امریکہ


  • روس


  • سنگا پور


  • سوڈان


  • اٹلی


  • آسٹریلیا


  • فرانس


  • برطانیہ


  • کینیڈا


  • جرمنی


ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں


بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن 

0 comments