Marine Engineering In Urdu | میرین انجینئرنگ

 


میرین انجینئرنگ


احمد رات سے ہی بہت پرُجوش تھا کیونکہ کل اتوار تھا اور اسکول کی چھوٹی ہونے کے باعث صبح اُس نے اپنے بابا اور بڑے بھائی خرم کے ساتھ سمندر کنارے مچھلیاں پکڑنے جو جانا تھا اگلی صبح  سب ہی جلدی سو کر اُٹھ  گئے اور جلد ہی صبح کے ناشتے کے بعد مچھلی پکڑنے کے لئے روانہ ہوگئے

کچھ دیر کے سفر کے بعد ان کی گاڑی  ایک سیدھے اور بڑے روڈ پر رواں دواں تھی  اور جلد ہی اُنہیں سمندر کنارے بڑے بڑے جہاز کھڑے ہوئے دیکھائی دینے لگے چھوٹا احمد  جو ابھی صرف آٹھ سال کا تھا اور کافی دیر سے اس سارے منظر سے لطف اندوز ہو رہا تھا 

اچانک پوچھنے لگا بابا یہ جہاز کون لوگ بناتے ہیں؟ جس پر خرم نے جواب دیا احمد یہ میرین انجینئز تیار کرتے ہیں بھائی یہ میرین انجینئر کون ہوتے ہیں؟  احمد نے پھر سی ایک اور سوال پوچھا جس پر بابا نے کہا چلو سب جلدی جلدی گاڑی سے اُترو کیونکہ ہم پہنچ گئے باقی باتیں کشتی میں کریں گے۔


سوال : میرین انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟


جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ جدید ترین شاخوں میں شمار کی جاتی ہے اور جہاں تک یہ سوال ہے کہ میرین انجینئرنگ کیا ہوتی ہے تو اس ایک آسان جواب ہے کہ سمندری سفر کے دوران استعمال ہونے والی ہر قسم کی ٹیکنالوجی کی تیاری اور اُس کی دیکھ بھال کے کام کو میرین انجینئرنگ کہا جاتا ہے۔  


سوال : میرین انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟


جواب: میرین انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے ہر چھوٹی کشتی سے لیکر ایک بڑی آبدوز کی ڈیزائننگ، جانچ پڑتال، دیکھ بھال اور تیار کرنے کے لئے اس کے علاوہ انجینئرنگ کی یہ شاخ ڈاکس اور بندرگاہوں کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔


سوال : کیا میرین انجینئرنگ ایک خطرناک فیلڈ ہے؟


جواب: جی جناب میرین انجینئرنگ ایک خطروں سے بھرپور فیلڈ ہے اس میں کسی بھی انجینئر کی چھوٹی سی غلطی اُس کی اپنی یا دوسروں کی جان و مال کے بڑے نقصان اور حادثے کا سبب بنتی ہے اور اُس کی ایک واضح مثال مسافر سمندری جہاز ٹائٹینک کا ڈوبنا ہے لیکن وقت گزرنے کے  ساتھ  ساتھ  میرین عملے کی بہترین تربیت و تعلیم کے باعث یہ حادثات اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔  


سوال : میرین انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟


جواب : انجینئرنگ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ میرین انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں


  • میری ٹائم قانون


  • میرین بائیولوجی


  • اوسینوگرافی


  • کوسٹل اینڈ میرین انجینئرنگ


  • نیول آرکٹیکچر اینڈ میرین سائنس


  • میرین ڈرافٹنگ


  • اوسین انجینئرنگ


  • ٹرانسپورٹ ڈیزائن 


  • سبسی انجینئرنگ


  • آف شور اینڈ مینجمنٹ ٹیکنالوجی


  • پائپ لائن انجینئرنگ


  • سب میرین ڈیزاِئن اینڈ ٹیکنالوجی


  • شپ اسٹرکچر


  • میرین ذولوجی



سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ میرین انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟


جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو میرین انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں


  • چین


  • برطانیہ


  • ساوتھ کوریا 


  • متحدہ امریکہ


  • ترکی


  • آسٹریلیا


  • جاپان


  • سنگاپور


ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں


بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن 


0 comments