![]() |
میکینکل انجینئرنگ |
وسیم بھائی دھیان سے کہیں امی نہ آجائیں راحیل نے اپنے بڑے بھائی کے کان میں آہستہ سے بولا اچھا تم ایسا کرو کچن سے خاموشی سے چھری لے آو یہ پیچ نہیں کھل رہا ہے اور ہاں امی کو پتا نہیں لگنا چاہیئے
یہ تم دونوں کیا کر رہے ہو پیچھے سے رمشاء آپی کی آواز آئی یہ تو وہی کار ہے جو سالگرہ پر ماموں نے تمہیں دی تھی روکو ابھِی امی کو ابھی بتاتی ہوں امی وسیم نے راحیل کی سالگرہ والی ریموٹ کنٹرول کار کھول دی رمشاء نے آواز لگائی تھوڑی دیر بعد دوںوں ابا کے سامنے کھڑے تھی وسیم تم نے راحیل کی کار کیوں توڑی وہ ابا میں اور بھائی اس کی مشینین نکال کر اُڑنے والا جہاز بنا رہے تھے راحیل نے فورًا جواب دیا میرے پوتوں کو کون ڈانٹ رہا ہے پیچھے سے دادا کی آواز آئی تم لوگوں کو پتہ نہیں ہے کیا کہ یہ بڑے ہوکر انجینئر بنیں گے ابا یہ انجینئر کیا ہوتا ہے؟
تو جناب یہاں سے وہ نہ ختم ہونے والی دلچسپی شروع ہوتی ہے جو کالج ختم ہونے کے بعد ہمیں بغیر کچھ سوچے سمجھے انجینئرنگ کو منتخب کرنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن یہ سوال شاید کبھی حال ہی نہیں ہوتا کہ انجینئرنگ کیا ہوتی ہے اور اس کی چند بنیادی شاخیں کون سی ہیں؟
تو جناب آئیے آج ہم انہی سوالوں کو سلجھاتے ہیں
سوال : انجیئنرنگ کیا ہوتی ہے؟
جواب :تو جناب ہمیں اگر بلکل آسان الفاظ میں بات کریں تو یہ کہہ سکتے ہیں انجینئرنگ سائنس کی ایک شاخ کو کہتے ہیں جسے استعمال کیا جاتا نئی ایجادات کے لئے اور ایسی نئی کارآمد چیزیں تیار کرنے کے لئے جو ہماری زندگی کو پہلے سے زیادہ جدید اور ہمارے روزمرہ کے کاموں میں آسانی پیدا کر سکیں مثلاً کاریں، ٹرینیں، ہوائی جہاز اور بڑی دلکش عمارتیں وغیرہ۔
سوال : انجیئنرنگ کی بنیادی شاخیں کون سی ہیں؟
جواب : انجینئرنگ کی چار بنیادی شاخیں ہیں جو کہ درج زیل ہیں
- مکینکل انجینئرنگ
- الیکٹریکل انجینئرنگ
- سول انجیئرنگ
- کیمیکل انجئنرنگ
تو جناب آج ہم بات کریں گے مکینیکل انجینئرنگ کے بارے میں کہ آخر اس میں ایسی کیا خاص بات ہے
سوال : مکینیکل انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟
جواب : مکینکل انجیںئرنگ انجینرنگ کی ایک بنیادی شاخ ہے اور اس شاخ کو انجیئنرنگ کی تقریباً باقی تمام شاخوں کی ماں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اسے دنیا کے سب سے قدیم اور جدید دونوں ادوار میں استعمال کیا گیا ہے اگر آسان الفاظ میں بات کریں تو دنیا میں ہر حرکت کرنے والی اور کرآمد مشین میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال : مکینکل انجینئرنگ کیا کرتی ہیں؟
جواب : مکینکل انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے ہر مشین کا ڈیزائن بنانے کے لئے اُسے تیار کرنے کے لئے مثلاً بھاپ اور گیس سے چلنے والی چکیوں، انٹرنل کمبسٹن انجن وغیرہ اور اُن تمام اوزاروں کو تیار کرنے کے لئے جو دوسری مشینون کو تیاری کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں اس کی ایک سادہ سی مثال وہ ہتھوڑی اور پیچ کس ہیں جو ہم اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال ہوتی ہیں۔
سوال : مکینکل انجینئرنگ کی کتنی شاخیں ہیں؟
جواب : دنیا میں ایسی بہت سی انجینئرنگ کی شاخیں ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ مکینکل انجیںئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں
- ائیرواسپیس انجِینئرنگ
- میٹالرجیکل انجینئرنگ
- اکوسٹک انجینئرنگ
- نینوٹیکنالوجی انجینئرنگ
- انجینئرنگ فزکس
- میرین انجینئرنگ
- نیکلیئر انجینِئرنگ
- بائیومیڈیکل انجینئرنگ
- بائیومکینکل انجینئرنگ
- مینوفیکچرنگ انجینئرنگ
- سسٹم انجینئرنگ
- انڈیسٹریل انجینئرنگ
- روبوٹکس انجینئرنگ
- میکاٹرونکس انجینئرنگ
- آٹوموٹو انجینئرنگ
سوال : دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ مکینکل انجینئرنگ کی نوکریاں نکالتے ہیں؟
جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو مکینکل انجینئرنوں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں
- کینیڈا
- نیوزی لینڈ
- سوئزر لینڈ
- جرمنی
- انگلینڈ
- چین
- جاپان
- آسٹریلیا
- آمریکہ
- ساوتھ کوریا
- ناروے
- سنگاپور
- بیلجیم
ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں اگر آپ کا کوئی سوال مکینیکل انجینئرنگ سے متعلق تو کمنٹ بکس میں ہم سے رابطہ کریں
بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن
0 comments