Nuclear Engineering In Urdu | نیوکلیئر انجینئرنگ

 



نیوکلیئر انجینئرنگ


اسٹیشن پر کافی بھیڑ لگی ہوئی تھی سب مسافر ٹرین کا انتظار کررہے تھے عرفان بھی اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ ٹرین کا انتظار کررہا تھا کافی دیر انتظار کے بعد ٹرین نے اسٹیشن پر سیٹی کے ساتھ اپنا دیدار کروایا اور جلد ہی تمام مسافر ٹرین میں سوار ہوگئے 

ٹرین کراچی سے لاہور کی جانب روانہ ہوگئی راستہ میں کافی خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملے جنھیں دیکھ کر تقریباً تمام بچے اور بڑے افراد محظوظ ہورہے تھے رات کو کسی خرابی کے باعث ایک جگہ ٹرین رکُ گئی 

لیکن یہ ٹرین جس جگہ رکی اُس نظارے کی خوبصورتی کو دیکھ کر تقریباً تمام ہی مسافر حیرت میں مبتلا ہوگئے ننھا مبین جو ابھی صرف آٹھ سال کا تھا اور کافی دیر سے ٹرین کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا اپنے بابا سے پوچھنے لگا بابا یہ کون سی جگہ ہے اور یہ لوگ کون ہیں جو پیلی ٹوپیاں پہنے ہوئے ہیں؟ 

جس پر ساتھ بیٹھے غالباً ان کے ساتھی مسافر عاصم نے بتایا کہ یہ ایک پاور پلانٹ ہے اور یہ لوگ نیوکلئیر انجینئر ہیں۔ جس پر مبین نے فوراً سے پوچھا کہ یہ نیوکلیئر انجینئر کیا ہوتا ہے؟ لیکن ٹرین کے چلنے سے ایک بار پھر تمام لوگ اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہوگئے اور یوں مبین کا سوال ادھورا رہے گیا۔ 

سوال : نیوکلئیر انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟

جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ جدید ترین شاخوں میں شمار ہوتی ہے اور بنیادی طور پر ریاضی اور طبیعات سے تعلق رکھتی ہے نیوکلئیر اور ریڈواکیٹو عمل کے دوران پیدا ہونے والی حرارت کی منتقلی ، کیمیائی ردِعمل اور مائع دھاتوں کے بہاو کی جانچ پڑتال کے کام کو نیوکلئیر انجینئرنگ کہا جاتا ہے۔

سوال : نیوکلئیر انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟

جواب: نیوکلئیر انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے نیوکلئیر اوزاروں کی ڈیزائننگ، تیاری اور نیوکلئیر پلانٹوں کو چلانے ان کی دیکھ بھال کرنے اور دوران عمل ہر قسم کی حفاظت کو ممکن بنانے کا کام شامل ہے۔ 
 
سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ نیوکلئیر انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟

جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو نیوکلئیر انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں

  • سوڈان 

  • برطانیہ

  • جاپان

  • انڈیا

  • بلجیئم

  • چین

  • اسپین

  • جرمنی

  • کینیڈا

  • یوکرین

  • امریکہ

  • ساوتھ کوریا

  • روس

  • فرانس

ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن

0 comments