سول انجینئرنگ |
رامین کی آنکھ صبح چھوٹے بھائی بلال کے شور کی وجہ سے کھولی آج اتوار کا دن تھا اور سب ہی گھر پر تھے تھوڑی دیر بعد معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بابا سب سے بڑے بھائی طاہر کے ساتھ کسی کام سے جا رہے تھے اور بلال بھی ساتھ جانے کی ضد کررہا تھا اور کسی حد تک بابا مان بھی چکے تھے
تھوڑی دیر بعد امی بلال کو جانے کے لئے تیار کر رہی تھی بلال کے دیکھا دیکھی رامین بھِی ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئی تھوڑی دیر بعد سب گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے اور جلد ہی یہ سب ایک شاندار عمارت کے اندر پہنج گئے رامین کے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بابا یہاں نئے گھر کی بکنگ کروانے آئے جس کا ایک نمونہ بڑی سی میز پر موجود تھا طاہر بھائی سے ایجنٹ کہہ رہا تھا کہ دیکھیں ہمارے سول انجیںئروں نے کتنا بہترین ماڈل تیار کیا ہے چھوٹا بلال جو کافی دیر سے ساری گفتگو خاموشی سے سن رہا تھا فوراً بولا کہ بابا یہ سول انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟
سوال : سول انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟
جواب: انجینئرنگ کی بنیادی شاخوں میں ایک اہم شاخ سول انجینئرنگ بھی ہے اور جہاں تک سوال ہے سول انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟ تو اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ ہر قسم کی عمارت کے نقشوں کی تیاری اور تعمیر کو سول انجینئرنگ کہتے ہیں
سوال : سول انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟
جواب: سول انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے رہائشی عمارتوں، کاروباری عمارتوں اور بڑے مںصوبوں (مثلاً ڈیموں، پلوں اور سڑکیں وغیرہ ) کے نقشوں کی تیاری، تعمیر اور دورانِ تعمیر عمارت کی پائیداری کو برقرار رکھنے اور بعداز تعمیر عمارت کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
سوال : آرکیٹکٹ اور سول انجینئرنگ میں کیا فرق ہے؟
جواب: سول انجینئرنگ اور آرکیٹکٹ کے درمیان سب سے واضح فرق یہ ہے کہ آرکٹیکٹ عمارتوں کی تعمیر کے لئے بنائے جانے والے نقشوں اور نمونوں کی تیاری تک محدود ہے جبکہ سول انجینئرنگ نقشوں کی تیاری سے لے کر عمارتوں کی تعمیر تک کا کام شامل ہوتا ہے۔
سوال : سول انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟
جواب : انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ سول انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں
- مٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ
- بلڈنگ ٹیکنالوجی
- کنٹرول انجینئرنگ
- اسٹریکچرل اینالسس اینڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی
- اربن انجینئرنگ
- کوسٹل انجینئرنگ
- کنسٹریکشن انجینئرنگ
- فُرانزک انجینئرنگ
- ٹرانسپورٹشن انجینئرنگ
- جیوٹیکنیکل انجینئرنگ
- آرتھکوئیک انجینئرنگ
- انورئمنٹل انجینئرنگ
- لینڈ سروئینگ ٹیکنالوجی
- آرکٹیکچر اینڈ ٹاون پلاننگ ٹیکنالوجی
- ڈیزائن آف ہائیڈرولک اسٹریکچر ٹیکنالوجی
- اسٹریکچرل اینالسس اینڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی
سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ سول انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟
جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو سول انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں
- متحدہ امریکہ
- آسٹریلیا
- سوئزرلینڈ
- ناروے
- ڈنمارک
- نیدر لینڈ
- فرانس
- برطانیہ
- کینیڈا
- جرمنی
ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں
بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن
0 comments