الیکٹریکل انجینئرنگ

 


ابا ابا گھر کے بورڈ میں آگ لگ گئی ہے رمشاء دوڑتی ہوئی ڈرائنگ روم کی طرف آئی ابا جو اخبار نظریں جمائے بیٹھے تھے فوراً باہر کی طرف دوڑے اور اُن کے پیچھے پیچھے راحیل اور وسیم بھِی دوڑے ابا نے فوراً سے مین سوئچ بند کیا اور وسیم کو ریت لانے کے لئے بھیج دیا تاکہ اُس کی مدد سے آگ بجھائی جاسکے لگتا ہے وائرنگ جل گئی ہے آج اتوار ہے کل کسی الیکٹریکل ٹیکنیشن یا انجینئر کو بلانا پڑے گا۔

ابا یہ الیکٹریکل انجینئر کیا ہوتا ہے راحیل نے فوراً سے پوچھا؟


سوال: الیکٹریکل انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟


جواب:الیکٹریکل انجینئرنگ کو انیسیویں صدی کے آخری چند سالوں میں بجلی کے استعمال کی دریافت کے بعد انجینئرنگ کے اس شعبہ کو متعارف کروایا گیا اور اگر آسان الفاظ میں کہا جائے اُن تمام مشینوں کے ڈیزائن اور تیاری کے کام کو جو برقی طاقت کی مدد سے چلتی ہیں الیکٹریکل انجیںئرنگ کہا جاتا ہے۔


سوال: الیکٹریکل انجیںئرنگ کیا کرتی ہے؟


جواب: الیکٹریکل انجیںئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے ہر برقی مشین کی ڈیزائنگ، ٹیسٹنگ اور تیاری کے لئے مثلاً الیکٹریکل موٹریں، نیوگیشن سسٹم اور پاور جنرِیٹر وغیرہ اس کی بڑی مثال ہمارے گھر میں عام استعمال ہونے والے وہ پنکھے اور لائٹیں ہیں


سوال: الیکٹریکل انجینئرنگ کی کتنی شاخیں ہیں؟


جواب:انجینئرنگ کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں


  •                                                                       ڈسٹریبوشن انجیںئرنگ


  • الیکٹرانک انجینئرنگ


  •     ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ


  •  مائیکروالیکٹرونکس انجینئرنگ


  •  کنٹرول انجینئرنگ


  •  سگنل پروسسینگ


  •  الیکٹرو-آپٹیکل انجینئرنگ


  •  کمپیوٹر انجینئرنگ


  •  انسٹرومنٹشن انجینئرنگ


سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟


جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو الیکٹریکل انجینئرنوں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں


  • آسٹریلیا


  • بیلجیئم


  • سوئزرلینڈ


  • برطانیہ


  • ناروے


  • متحدہ امریکہ


  • ساوتھ کوریا

  • کینیڈا


  • جاپان


  • جرمنی

ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن 

0 comments