الیکٹرانک انجینئرنگ |
بھائی دیکھو میری ریموٹ کنٹرول کار نہیں چل رہی ہے راحیل روتا ہوا اپنے بڑے بھائی ارحم کے پاس جو اُس وقت اسٹیڈی روم میں کتاب پر سر جھکائے کچھ پڑھانے میں مصروف تھا اور اس وقت راحیل کے رونے کی وجہ سے بری طرح پریشان ہوگیا ارحم کیونکہ خود انجینئرنگ کا طالبعلم تھا اس لئے جب کبھی راحیل کا کوئی کھلونا خراب ہوتا یہ ٹوٹ جاتا تو وہ اُسے فوراً اپنے بڑے بھائی کے پاس لے آتا اور آج بھی ایسا ہی ہوا تھا
ارحم جُواب ان سب باتوں کا عادی ہو چکا تھا کُچھ دیر کار کو دیکھنے کے بعد بڑے اطمینان سے پوچھا کیا یہ کار پانی میں گری تھی؟ راحیل جی بھائی لیکن میں نے اسے فوراً نکال لیا تھا پانی میں سے اچھا ایک مںٹ رُکو اور پہلے جاکر اپنا منہ دھو کر آو جلدی سے اتنی دیر میں تمھاری کار دیکھتا ہوں راحیل جو بھائی کو اپنا رول ماڈل مانتا تھا فوراً منہ دھونے چلا گیا تھوڑی دیر بعد جب راحیل کمرے میں واپس آیا تب تک ارحم اُس کی کار کو کھول چکا تھا اور یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پانی کہاں تک پہنچا ہے اور یہ کار دوبارہ چلنے لائک رہی بھی کہ نہیں
راحیل جو اپنی کار کو کھولا ہوا بڑے انہماک سے دیکھ رہا تھا اچانک پوچھنے لگا کہ بھائی یہ گرین چیز کیا جس پر بہت ساری تاریں جڑی ہوئی ہیں جس پر ارحم نے اُسے بتایا کہ یہ اس کار کا بورڈ ہے جسے چپ بھِی کہتے ہیں اور ساتھ ہی راحیل کو ماما کہ کمرے سے ہئیر ڈرائیر لانے کا بولا تاکہ اس کا پانی خشک کیا جاسکے تھوڑِی ہی دیر میں راحیل ہئیر ڈرائیر لیکر آگیا اور اس کے ساتھ ہی اُس کے دماغ میں ایک اور سوال آیا جو اُس نے بھائی سے فوراً پوچھا کہ یہ بورڈ کون لوگ بناتے ہیں؟ جس پر ارحم نے اُسے بتایا کہ یہ الیکٹرانک انجینئرز بناتے ہیں ویسے راحیل اور ارحم کے دوران یہ سوال جواب کا سلسلہ تو چلتا ہی رہے گا جب تک راحیل کی کار ٹھیک نہیں ہوجاتی آئیے ہم آپ کو الیکٹرانک انجینئرنگ سے متعلق مزید معالومات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں
سوال: الیکٹرانک انجینئرنگ کیا ہے؟
جواب: عام پر یہ شاخ انجینئرنگ کی سب سے اہم اور بنیادی شاخ الیکٹریکل انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہے اور آئے روز اس کی مدد سے سائنس کی نت نئی ایجادات ہورہی ہیں جس کی چھوٹی سے مثال آپ کے ہاتھ میں وہ موبائل ہے جس کی مدد سے آپ یہ مضمون پڑھ رہے ہیں اور جہاں تک یہ سوال ہے کہ الیکٹرانک انجینئرنگ کیا تو اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ ہم اپنے روزمرہ زندگی میں بہت سی چیزیں دیکھتے کچھ بہت بڑی ہوتی ہیں تو کچھ بہت چھوٹی، کچھ بجلی کی زیادہ مقدار سے چلتی ہیں تو کچھ چھوٹی بیٹریوں کی مدد سے چلتی ہیں لیکن ان سب میں ایک چیز عام ہوتی ہے ان سب میں وہ گرین بورڈ لگے ہوتے ہیں جو راحیل کی کار میں لگا ہوا تھا تو جناب یہ جو گرین بورڈ ہوتے ہیں ان کی تیاری اور ان سے منسلک مصنوعات کی تیاری میں الیکٹرانک انجینئرنگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سوال: الیکٹرانک انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟
جواب: الیکٹرانک انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے الیکٹرانک مصنوعات کی ڈیزائننگ اور تیاری کے لئے مثلاً فبریکشنز، سرکٹ کا عمل، الیکٹرونک ڈیوائسز وغیرہ اس کے علاوہ براڈکاسٹ اور کمیونیکشن کے نطام کی تیاری کے لئے بھی الیکٹرانک انجینئرنگ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال: الیکٹرانک اںجینئر کے لئے کون سا شعبہ سب سے بہترین ہے؟
جواب: یوں تو الیکٹرانک انجینرنگ سے منسلک بہت سے شعبہ ہیں جو انجینئرنگ کے میدان میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں سے چند شعبے مندرجہ ذیل ہیں
- سروس انجینئر
- ٹیکنکل انجینئر
- کمیونیکشن انجینئر
- ٹیکنکل ڈرائیکٹر
- نیٹ ورک پلاننگ انجینئر
- ڈیکسٹوپ سپورٹ انجنیئر
- فیلڈ ٹیسٹ انجینئر
- الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ ڈیولپمنٹ انجینئر
سوال: الیکٹرانک انجینئر کے بنیادی فرائض کیا ہوتے ہیں؟
جواب: الیکٹرانک انجینئر کے بنیادی فرائض درج ذیل ہیں
- سائنس ،ریاضی اور انجینئرنگ کے مجموعہ کو استعمال کرتے ہوئے ٹیلی کمیونکشن نظام کی ڈیزائںنگ، تیاری اور اس نظام کی تنصیب اوربعدازاں اس دیکھ بھال کرنا
- نئے منصوبوں کی منصوبہ بندی کرنا
- نظریاتی ڈیزائن تیار کرتے ہوئے صارفین کے لئے آسان انٹرفیس تیار کرنا اور اس کی خصوصیات کو لکھنا
- نئی دریافت ہونے والی ٹیکنالوجی سے آگاہ رہنا اور ٹیکنکل رپورٹ تیار کرنا
- سامان اور سافٹ وئیر کو ڈیزائن کرنے کے لئے کمپیوٹر اسسٹڈ انجینئرنگ (سی-اے-ای) کا استعمال کرنا
- تیار ساز انڈیسٹریوں کے فاضل مادہ کے دباو اور حرارت کو قابو میں رکھںے کے لئے نظام کی تیاری اور استعمال کی زمہ داری شامل ہے
سوال: دنیا کے کون سے ممالک الیکٹرانک انجینئرنگ کی نوکریاں پیدا کرتے ہیں؟
جواب: دنیا میں ایسے چند ہی ممالک ہیں جو الیکٹرانک انجینئروں کے لیے ملازمتیں پیدا کرتے ہیں ، جن میں سے بہترین یہ ہیں:
- متحدہ امریکہ
- چین
- ہانگ کانگ
ہم جانتے ہیں کہ ابھی بہت کچھ لکھنا باقی ہے ، لیکن وقت کی کمی کے باعث مزید لکھنا مشکل ہے ، ہم آنے والے دنوں میں اس فیلڈ کے بارے میں مزید معلومات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے اگر آپ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے بارے میں کچھ ایسا جانتے ہیں جو اس مضمون میں شامل نہیں ہے تو کمنٹ بکس میں ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔
بلاگ میں شامل ہونے کا شکریہ - سید مرتضیٰ حسن۔
0 comments