سوفٹ وئیر انجینئرنگ
![]() |
سوفٹ وئیر انجینئرنگ |
آیان بیٹا جاو صحن میں جاکر کھیلو اپنے بڑے بھائی کو تنگ مت کرو آیان جو ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی کھیلتے کھیلتے اپنے بڑے بھائی کے کمرے میں آدھمکا تھا اور ابھی صرف سات سال کا تھا ادھر رامس اپنے کمپیوٹر کی سکرین پر نظریں جمائے بیٹھا اپنے کوڈنگ میں موجود مسائل کو حل کر رہا تھا اس بات سے بے خبر کہ اُس کا چھوٹا بھائی کب اُس کے کمرے میں داخل ہوا تھوڑی دیر تک کمرے میں ادھر اُدھر گھمنے کے بعد آیان نے رامس کی سوچوں میں خلل ڈالتے ہوئے بولا کہ
بھائی یہ آپ کیا کمپیوٹر پر گیم کھیل رہے ہیں؟
آیان میں کام کر رہا ہوں رامس نے جواب دیا
آیان نے پھر پوچھا کہ بھائی کیا کام کر رہے ہو؟
جس پر رامس نے تنگ آکر کہا کوڈنگ کے مسئلے حل کر رہا ہوں تم ابھی چھوٹے تمہیں سمجھ نہیں آئے گا
اسی اثناء میں آیان کو اُس کی امی ڈھونڈتے ہوئے کمرے میں آپہنچی اور اپنے ساتھ ٹی وی پر کارٹون دیکھنے کے بہانے کمرے سے لے گئیں۔
آیان کو شاید کوڈنگ کی سمجھ آنے میں ابھی کافی وقت لگے لگا لیکن ہم اپنے معزز قارئین کی معلامات میں اضافے کے لئے آج یہ موضوع زیرِ قلم رہے گا۔
یوں تو انسان نے مشین اور مصنوعی زہانت کی تیاری کا آغاز کلکولیٹر کی ایجاد سے کردیا تھا جو آج بھی مختلف صنعتوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے لیکن کوڈنگ کی اشد ضرورت سنہ1830میں کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد سامنے آئی کوڈنگ، سائنس کی دنیا میں اُس زبان کو کہا جاتا جو ایک کمپیوٹر کو حکم دینے کے لئے یا پھر اُس سے اپنا کام لینے کے لئے ایک سوفٹ وئیر انجینئر لکھتا ہے
کمپیوٹر کے شروعاتی دور میں یہ زبان شروعاتی ٹیکنالوجی کی طرح شدید دشوار تھی جو کے ریاضی کے صرف دو ہندسوں پر مشتمل تھی یعنی 0اور 1 جسے عام طور پر بائینری کوڈنگ، اسمبلی لیگیویج یا مشین لیںگویج بھی کہا جاتا ہے اور آج بھی شروعاتی جماعتوں میں پڑھائی جاتی ہے
بعدازں سنہ 1957میں عام استعمال کے لئے جون بیکس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلی انگریزی حروف پر مشتمل زبان متعارف کروائی جو کہ آج بھی مختلف ناموں اور کمپیوٹر سے مختلف کام لینے کے لئے استعمال کی جاتی ہے مثال کے طور پر پائی تھون، سی ++، سی بیسک، جاوا، سی شافٹ، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس وغیرہ
تو جناب یہ تو بات ہوگئی کوڈنگ کی اب جانتے ہیں سوفٹ وئیر کسے کہتے ہیں سوفٹ وئیر عام طور پر اُس پروگرام کو کہتے ہیں جو کمپیوٹر اور انسانی زبان کے درمیان ایک ترجمان کا کام کر سکے جس کی بدولت آج ایک عام انسان بھی باآسانی کمپیوٹر استعمال کرسکتا ہے۔
بنیادی طور پر سوفٹ وئیر انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس اور انجینرنگ کی شاخ سے برائے راست تعلق رکھتی ہے اور سائنسی دنیا میں ایک سوفٹ وئیر کی تیاری، بناوٹ، ٹیسٹنگ اور طے کردہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
آج کے جدید دور میں سوفٹ وئیر انجینئرنگ خاص اہمیت کی حامل ہے جہاں ایک چھوٹے موبائل فون سے لیکر ایک بڑے جہاز کی تیاری اور اُس کے روزمرہ کے استعمال میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
اگر آپ سوفٹ وئیر انجینئرنگ سے متعلق مزید معلومات رکھتے ہیں تو کمنٹ بکس میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
شکریہ، ازقلم مرتعٰظی حسن