Industrial Engineering In Urdu | انڈسٹریل انجینرنگ
انڈسٹریل انجینرنگ
سوال: انڈیسٹریل انجینئرنگ کیا ہے؟
جواب: جیسا کہ انجینئرنگ کی اس شاخ کے نام سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ انجینئرنگ کی اس شاخ کا استعمال دنیا کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مربوط نظام کی تنصیب، ڈیزائن اور تنصیب شدہ ںظام کو جدت دینے اور اس نظام کی دیکھ بھال کے لئے استعمال ہوتا ہے
سوال: انڈیسٹریل انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟
جواب: انڈیسٹریل انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے کسی بھی صنعتی کام میں پیش آنے والی تکنیکی مشکلات کو حل کرنے، منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے عملہ کو تربیت فراہم کرتے ہوئے قابلیت میں اضافہ کرنا، پیداواری صلاحیت کے معیار کو بہتر بنانے کا کام شامل ہے۔
سوال: انڈیسٹریل انجینئرنگ کیوں اہم ہے؟
جواب: مثال کے طور پر ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنے اردگرد بہت سی چیزوں اور کاموں کو بہتر انداز میں ہوتا دیکھ رہے ہوتے ہیں جس کی بدولت ان چیزوں کی تیاری میں ایک خاص معیار اور نکھار پیدا ہوتا ہے بلکل یہی کام ایک فیکٹری میں کام کرنے والا عملہ، انسانی اور مشینی قوت، مشینوں، مواد، معلومات اور خالی جگہوں کے استعمال کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے پیداواری صلاحیت کے معیار میں بہتری اور اضافہ کرنے کی بدولت انجینئرنگ کے یہ شاخ ایک دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
سوال: انڈسٹریل انجینئر کے بنیادی کام کیا ہوتے ہیں؟
جواب: انڈیسٹریل انجینءر کے بنیادی فرائض درج ذیل ہیں
- پراڈکٹ کا معیار بہترین بنانا اور اُسے برقرار رکھنا
- نقصان کی شرح کو کم کرنا
- پیداواری عمل کو یقینی بنانا
- کام کا مکمل تجزیہ کرنا
- پیداوار کے اوقات کار کا تفصیلی جائزہ لینا
- تیاری کے عمل کا جائزہ لینا
سوال: دنیا کے کون سے ممالک انڈیسٹریل انجینئرنگ کی نوکریاں پیدا کرتے ہیں؟
جواب: دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جو انڈیسٹریل انجینئروں کے لیے ملازمتیں پیدا کرتے ہیں ، جن میں سے بہترین یہ ہیں:
- فن لینڈ
- سویڈن
- لبنان
- ترکی
- جرمنی
- کینیڈا
- امریکہ
- نیدر ٖلینڈ
- لیتھوانیا
ہم جانتے ہیں کہ ابھی بہت کچھ لکھنا باقی ہے ، لیکن وقت کی کمی کے باعث مزید لکھنا مشکل ہے ، ہم آنے والے دنوں میں اس فیلڈ کے بارے میں مزید معلومات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے
بلاگ میں شامل ہونے کا شکریہ - سید مرتضیٰ حسن۔
0 comments