Acoustical Engineering In Urdu | اکوسٹیکل انجینئرنگ



اکوسٹیکل انجینئرنگ


سوال : اکوسٹکیل انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟

جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ جدید ترین شاخوں میں شمار کی جاتی ہے اور بنیادی طور پر مشینوں میں پیدا ہونے والی آوازوں اور تھرتھراہٹ سے تعلق رکھتی ہے   

سوال : اکوسٹکیل انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟

جواب: اکوسٹکیل انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے مشینوں کی بدولت اردگرد کے ماحول میں پیدا ہونے والے بہ وجہ شور اور تھرتھراہٹ کو قابو کرنے اور انہیں ماحول دوست بنانے کے لئے جس کی ایک بڑی مثال عام استعمال ہونے والی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے انجن اور ہارن ہیں۔   

سوال : اکوسٹیکل انجینئرنگ کیوں اہم ہے؟

جواب: چند  وجوہات کی بدولت اکوسٹیکل انجینئرنگ کی اہمیت کا اندازہ  لگایا جاسکتا ہے
 جو کہ درج ذیل ہیں

  • روزمرہ استعمال کی گاڑیوں کا زائد شور

  • انجنوں کی زائد تھرتھراہٹ

  • بلند آواز اسپیکر

صرف ان چند وجوہات کی بدولت قوتِ سماعت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نتیجاتاً انسان قوت سماعت سے مرحوم ہوجاتا ہے 


سوال : اکوسٹیکل انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟

جواب : انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اکوسٹیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں

  • آرکٹیکچرل اکوسٹک

  • فزکل اکوسٹک

  • وائبرشنل اکوسٹک

  • انڈر واٹر اکوسٹک

  • ایرو اکوسٹک

سوال: دنیا میں وہ کون سے یونیورسٹیاں ہیں جو اکوسٹیکل انجینئرنگ سے متعلق ڈگری کورسسز نکالتے ہیں؟

جواب : دنیا میں ایسی بہت سے یونیورسٹیاں ہیں جو اکوسٹیکل انجینئرنگ کے لئے ڈگری کورسسز نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں

  • یونیورسٹی آف الینوائس

  • یونیورسٹی آف فلوریڈا

  • پینسلوینیا اسٹییٹ یونیورسٹی

  • یونیورسٹی آف ہارٹفورڈ

  • یونیورسٹی آف روچسٹر

  • یونیورسٹی آف بیلمونٹ

  • جون ہوپکنس یونیورسٹی

  • سولنٹ یونیورسٹی

  • پیرس-سیکلے یونیورسٹی

  • کولمبیا کالج

  • یونیورسٹی آف ٹیکساس

  • بریگھم ینگ یونیورسٹی

  • پرجیو یونیورسٹی


ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن 



0 comments