کیمیکل انجینئرنگ |Chemical Engineering In Urdu

 



کیمیکل انجینئرنگ 

آج کلاس میں صبح سے ہی سارے طلباء بہت پُرجوش تھے اور اس کی ایک خاص وجہ یہ تھی کہ آج کمیسٹری لیب کی پہلی کلاس تھی یوں تو سبھی بچوں نے سائنس لیب کی کلاسیں پہلے بھِی لیں تھی لیکن ایک بقاعدہ مضمون کے طور پر یہ پہلی کلاس تھی اور آخرکار ایک طویل انتظار کے بعد کلاس شروع ہوگئی زیشان جو کافی دیر سے کسی سوچ میں گم تھا فورا سر احتشام کے کسی نے کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ لے بولتے ہی فوراً بول پڑا کہ سر یہ کیمیل انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟

سوال: کیمیکل انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟

جواب : کیمیکل انجینئرنگ ، انجینئرنگ کی بنیادی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے اور کیمیکل انجیںئرنگ کیا ہوتی ہے؟ تو اس ایک آسان سا جواب یہ ہے کیمیائی عمل کے ذریعے اشیاء کی تیاری کو کیمیکل انجینئرنگ کہتے ہیں

سوال: کیمیکل انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟

جواب: کیمیکل انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے کیمیائی عمل کے ذریعے تیار ہونے والی اشیاء مثلاً (دوائیاں، ایندھن، نامیاتی خوراک اور کیمیکل وغیرہ)  کی تیاری کے عمل کے دوران آنے والی پیچدگیوں کا پتہ لگانے اور اُنہیں دور کرنے کے لئے استمال کی جاتی ہے۔ 

سوال: کیمیکل انجینئرنگ اور کیمسٹری کے دوران کیا فرق ہے؟

جواب:کیمیکل انجینئرنگ اور کیمسٹری کے دوران سب سے واضح فرق یہ ہے کہ کیمسٹری میں دوران عمل مختلف کیمیائی مادوں کو استعمال کرنے اور اُن کے مضر اور مفید اثرات کو معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ نئے کیمیائی مادوں کی دریافت بھی کیمسٹری کے دائرہ کار میں ہی آتا ہے جبکہ کیمیکل انجینئرنگ کو موجودہ کیمیائی مادوں کو استعمال کرتے ہوئے اشیاء مثلاً(دوائیاں، ایندھن، نامیاتی خوراک اور کیمیکل وغیرہ) کی تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

سوال: کیمیکل انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟

جواب : انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ کیمیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں

  • بائیو منرل پروسیسنگ ٹیکنالوجی

  • کلینکل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ ٹیکنالوجی

  • ڈائی اسٹف ٹیکنالوجی

  • فائبر اینڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ ٹیکنالوجی

  • بائیو پروسیس ٹیکنالوجی

  • پالئیمر سائنس ٹیکنالوجی

  • کیمیکل سائنتھسیس اینڈ پروسیس ٹیکنالوجی

  • انسٹرومینٹل تکنیکس ان کیمیکل انالیسس

  • آئل، اولیو کیمیکل  اینڈ سرفیکٹنٹ ٹیکنالوجی

سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ کیمیکل انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟

جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو کیمیکل انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں

  • متحدہ امریکہ

  • تھائی لینڈ

  • متحدہ عرب امارات

  • برطانیہ

  • اسپین

  • سوئزر لینڈ

  • آسٹریلیا

  • ساوتھ کوریا

  • کینیڈا

  • چین

  • نیدر لینڈ

  • کوسٹا ریکا

  • لکسمبرگ 

  • جاپان

  • اٹلی

  • فرانس

  • فن لینڈ

  • مصر

  • ڈنمارک

ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن 



 

0 comments