Computer Engineering In Urdu | کمپیوٹر انجینئرنگ



کمپیوٹر انجینئرنگ

 یوں تو آجکل ہم اپنے اطراف اکثر چھوٹے بچوں کو اور عموماً جوان اور بوڑھے افراد بھی ہمیں موبائل اور اُس جیسی کئی دوسری الیکٹرونکس ڈیوائسز کو استعمال کرتے دیکھتے ہیں ایسا ہی کچھ نیویورک کے علاقہ بروک لین کی پریزیڈنٹ اسٹریٹ میں بھی ہورہا تھا 

جیسن مجھے بھی لیپ ٹوپ دیکھاو نہیں بھائی میں نے کل ہی خریدا ہے تھامس نے بولا یوں یہ دونوں بہت پرانے دوست تھے لیکن آج تھامس کے اسظرح بولنے پر جیسن ناراض ہوکر اپنے گھر  چلا گیا لیکن اس سب کے باوجود تھامس بےفکری سے اپنے نئے لیپ ٹوپ پر گیم کھیلتا رہا تھوڑی ہی دیر بعد تھامس کی چھوٹی بہن میا جو اُس سے عمر میں چھ سال چھوٹی تھی کمرے میں داخل ہوئی اور اُس نے بھی جیسن کی طرح لیپ ٹوپ مانگا 

تھامس کافی دیر سے لیپ ٹوپ پر گیم کھیل رہا تھا ابھی اپنی بہن میا کو جواب دینے کے لئے مڑا ہی تھا کہ ایک پل میں اُس کے اس نئے لیپ ٹوپ کی اسکرین کی لائٹ کچھ دیر کے لئے جل بوجھ ہوئی اور تھوڑی ہی دیر میں اُس کے لیپ ٹوپ نے کام کرنا بند کردیا کچھ دیر تو تھامس اور میا نے لیپ ٹوپ کو دوبارہ چلانے کی کوشش کی لیکن پھر تھامس نے تھک ہار کر کہا کہ کل اسے کسی کمپیوٹر تکنیشین کو دیکھنا پڑے گا 

بھائی یہ لیپ ٹوپ کون لوگ بناتے ہیں؟ تھامس جو کافی دیر کسی سوچ میں گم تھا اور اپنے نئے لیپ ٹوپ کی وجہ سے کافی دُکھی بھی دیکھائی دے رہا تھا اچانک میا کی طرف متوجہ ہوا اچانک میا کی جانب متوجہ ہوا "میا یہ کمپیوٹر انجنیئر بناتے ہیں " تھامس نے جواب دیا بھائی یہ کمپیوٹر انجینرنگ کیا ہوتی ہے؟ میا ایک بار پھر سے سوال پوچھا اب وہ کافی حد تک پرُسکون دیکھائی دے رہا تھا اور اس کی ایک بڑی وجہ میا کا سوال تھا کیونکہ تھامس خود کمپیوٹرانجینئرنگ کا طالبعلم تھا تو چلیئے جناب دیکھتے ہیں کہ تھامس نے میا کے سوالوں کے کیا جواب دئیے۔

  سوال: کمپیوٹر انجینئرنگ کیا ہے؟

جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ عام طور پر جدید ترین شاخوں میں شمار کی جاتی ہے اور بنیادی طور پر ٰالیکٹرونکس انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس سے تعلق رکھتی ہے جہاں تک سوال ہے کہ کمپیوٹر انجیںئرنگ کیا ہوتی ہے؟ تو اس کا ایک آسان جواب ہم سب اپنی روزمرہ زندگی مثلاً دفتروں، تعلیمی اداروں اور گھروں میں استعمال ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں جی جناب یہ کمپیوٹر اور لیپ ٹوپ جو اب ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ان کی تیاری میں یہ انجینئرنگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔


سوال: کمپیوٹر انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟

جواب: کمپیوٹر انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے کمپیوٹر اور اس سے منسلک ٹیکنالوجی مثلاً روٹر، میموری ڈیوائسز، پروسیسرز، سرکٹ بورڈ کو ڈیزائن، تحقیق، تیاری اور بعدازاں ان نئے کمپیوٹروں اور ان سے منسلک ٹیکنالوجی کی جانچ پڑتال اور انہیں جدت دینے کا کام شامل ہے۔

سوال: کمپیوٹر اںجینئر کے لئے کون سا شعبہ سب سے بہترین ہے؟

جواب: یوں تو کمپیوٹر انجینرنگ سے منسلک بہت سے شعبہ ہیں جو انجینئرنگ کے میدان میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں سے چند شعبے مندرجہ ذیل ہیں

  • کمپیوٹر نیٹ ورک آرکیٹیکٹ

  • کمپیوٹر سسٹم انلیسٹ 

  • مشین لرننگ انجینئر

  • بلاک چین انجینئر

  • ڈیٹا سائنٹسٹ 

  • سافٹ وئیر انجینئر

  • ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر 

سوال: کمپیوٹر انجینئر کے بنیادی فرائض کیا ہوتے ہیں؟

جواب: کمپیوٹر انجینئر کے بنیادی فرائض درج ذیل ہیں


  • ڈیولپ اینڈ انسٹال سافٹ ویئر سسٹمز 


  • ہارڈ وئیر مصنوعات کی تیاری کی منصوبہ بندی کرنا


  • نئے ہارڈ وئیر مصنوعات کے بلیو پرانٹ تیار کرنا بعدازاں ان بلیو پرانٹس کو انتظامیہ کے سامنے پیش کرنا
 

  • ںئی ایجاد ہونے والی ٹیکنالوجی سے باخبر رہنا اور اس کی مدد سے موجودہ ٹیکنالوجی کو جدت دینا


  • کمپیوٹروں کی تیاری کے دوران جدت کے معیار کو یقینی بنانا


  • ںئے اور استعمال شدہ مدر بورڈز کی معیاد کی جانچ پڑتال کرنا


  • کمپنی کے کلاوڈ سے وابستہ اسٹوریج پوائنٹس کو تحفظ فراہم کرنا اور ان اکاونٹس کی حفاظت کو یقینی بنانا


  • کمپیوٹر سے وابستہ مسائل کو حل کرنا اور دفتری عملہ کو ٹیکنکل سہولیات مہیا کرنا 

سوال: دنیا کے کون سے ممالک کمپیوٹر انجینئرنگ کی نوکریاں پیدا کرتے ہیں؟

جواب: دنیا میں ایسے بہت سے  ممالک ہیں جو کمپیوٹر انجینئروں کے لیے ملازمتیں پیدا کرتے ہیں ، جن میں سے بہترین یہ ہیں:

  • آسٹریلیا

  • سنگاپور

  • نیدرلینڈ

  • متحدہ امریکہ

  • ڈینمارک

  • سویڈن

  • جرمنی

  • سوئزرلینڈ

  • کینیڈا

ہم جانتے ہیں کہ ابھی بہت کچھ لکھنا باقی ہے ، لیکن وقت کی کمی کے باعث مزید لکھنا مشکل ہے ، ہم آنے والے دنوں میں اس فیلڈ کے بارے میں مزید معلومات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے

بلاگ میں شامل ہونے کا شکریہ - سید مرتضیٰ حسن۔

0 comments