میکاٹرونکس انجینئرنگ

میکاٹرونکس انجینئرنگ

عام طور پر یہ بات اکثر پوچھی جاتی ہے کہ آخر میکینکل انجینئرنگ کی جدید شاخیں کون سی ہیں؟ جن کا آج کل انڈیسٹری میں کافی سکوپ ہو 

یوں تو میکنیکل انجینرنگ کا اپنا بہت سکوپ ہے انڈیسٹری میں لیکن جیسے کہ اکثر پوچھا جاتا ہے کہ کوئی جدید شاخ جس کا انڈیسٹری میں بہت سکوپ ہے تو جناب اس کا جواب میکاٹرونکس انجینئرنگ  ہے

 بعدازاں ہم سے دوسرا سوال یہ ہوتا ہے کہ یہ کون سی فیلڈ ہے؟ تو ایسے ہی چند سوالوں کے جواب ہم آپ کے گوش گزار کریں گے 


سوال:- میکاٹرونکس انجینئرنگ کیا ہے؟


جواب:- میکاٹرونکس انجینئرنگ کا وجود دراصل میکنیکل، الیکٹرونکس، کنٹرول انجینرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے منظم انضمام کے بعد سامنے آیا


سوال:- میکاٹرونکس انجینئرنگ کی اس جدید شاخ کا کیا کام ہے؟


جواب:- میکاٹرونکس انجینئرنگ کا مقصد تمام مضامین کے اشتراک سے جدید ترین انٹلیجنس سسٹم، خودکار اور کنٹرول پر مشتمل سسٹم اور میکنیکل انجینرنگ اور کنٹرول انجینرنگ کے مابین دوری کو ختم کرنا اور جدید مشینوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنا ہے


سوال:- دنیا میِں کون کون سی جامعات متعلقہ پروگرام آفر کرتی ہیں؟


جواب:- یوں تو دنیا میں بہت سی جامعات متعلقہ پروگرام آفر کرتی ہیں لیکن ان میں سے چند اہم یہاں گوش گزار کر رہے ہیں


 ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونیخ  (ٹی یو ایم) -  جرمنی -  


 آر  ڈیبلو  ٹی آیچ  ایچن یونیورسٹی -  جرمنی -


ہاربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی -  چین -


 کارلسروہے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کے آئی ٹی) - جرمنی -


پولیٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ آف دی ٹورینو - اٹلی  -


نیشنل یونیورسٹی آف سائنس (نسٹ)  - پاکستان -


سوال : دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ میکاٹرونکس انجینئرنگ کی نوکریاں نکالتے ہیں؟


جواب : دنیا میں ایسی بہت سے ممالک ہیں جو متعلقہ شعبہ میں نوکریوں نکالتے ہیں جن میں سے اہم ترین درج ذیل ہیں


 جرمنی :- دنیا کی ٹیک جائنٹ کمپنیوں کی اس ملک میں موجودگی کی بدولت اسے میکاٹرونکس اور میکنیکل انجینئرنگ  کا اہم قلعہ سمجھا جاتا ہے۔


 متحدہ امریکہ :- بڑی ٹیکنیکل، آئیروسپیس اور آٹومیشن انڈیسٹریوں کی اس ملک میں موجودگی کی بدولت میکاٹرونکس انجینئرنگ کو یہاں خاص اہمیت حاصل ہے۔


 سوئزرلینڈ :- زیادہ تنخواہوں، جدید اور وسیع ربوٹکس سیکٹر کی موجودگی کی بدولت اس ملک کو خاص اہمیت حاصل ہے۔


 جاپان :- یوں تو جرمنی کو ٹیکنیکل قلعہ کہا جاتا ہے لیکن اپنے بروقت کام اور وسیع مینوفیکچرنگ انڈیسٹری کی بدولت جاپان میکاٹرونکس اور انجینئرنگ کے دیگر چند شعبوں میں لیڈر کی حثیت رکھتا ہے۔


سوال:- انجینئرنگ کی یہ جدید شاخ کن سیکٹرز میں خاص اہمیت رکھتی ہے؟


جواب:- یوں تو آج کے جدید دور میں میکاٹرونکس تقریباً ہر سیکٹر میں خاص کردار ہے جس میں چند اہم درج ذیل ہیں


ربوٹکس -


 آٹوموٹیو  -


 آئیرواسپیس -


مینوفیکچرنگ -


میڈیکل -


 صارف الیکٹرونکس -


ایگریکلچر -


یہاں میکاٹرونکس انجینئرنگ سے متعلق لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کی بدولت زیرِ قلم لانے سے قاصر ہیں اگر آپ کا میکاٹرونکس سے متعلق کوئی سوال ہے تو ہم سے کمنٹ بکس میں ضرور پوچھیں، شکریہ

ازقلم سید مرتعٰظی حسن