ماحولیاتی انجینئرنگ: اہمیت، روزگار کے مواقع اور بہترین جامعات
"جب اس دنیا میں موجود آخری درخت کاٹا جائے گا ، آخری مچھلی پکڑی جائے گی اور اس دنیا میں موجود آخری دریا خشک ہو رہا ہوگا شاید رواۓ زمین پر بسنے والے ابن آدم کو اس بات کا احساس ضرور ہوگا کہ ان سے کمائی جانے والی دولت کھائی نہیں جا سکتی "
سنہ 2019ء کی گرمیوں میں، انڈیا کے ایک مشہور ایک کڑوڑ نفوس پر مشتمل اس تاریخی شہر چنئی کو تاریخ کے بدترین آبی بحران کا مسئلہ درپیش آیا، جس کی اہم وجہ اس کے چار اہم ترین آبی ذخائر کا خشک ہونا تھا اور اس آبی قلت کے نتائج بھی اتنے ہی سنگین نمودار ہوئے جیسے شہریوں کا پانی کے لئے لمبی قطاروں کا انتظار ، تعلیمی شرح میں گراوٹ اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث کئی کاروباروں کا بند ہونا وغیرہ
اسی سال امریکہ کے مغربی صوبہ کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے کئی ایکڑ جنگلی آراضی کو خاکستر کرنے کے ساتھ اطراف میں موجود کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کی بدولت کئی خاندان بے گھر ہوگئے دنیا کے مختلف خطوں میں رونما ہوںے والے یہ مختلف حادثاتی واقعات اس بات کی طرف نشان دہی کرتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اور مثبت اثرات کسی ایک ملک یا خطہ کے لئے نہیں ہے اور ساتھ عالمی دنیا کو یہ سوچنے کے لئے مجبور کرتے ہیں کہ نطام شمسی میں موجود اس جاندار سیارے کو ایک پائیدار حل اور طویل مدتی نتائج کی حامل کاروائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والے وقت میں اس پر بسنے والے جانداروں کو بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے
آج ماحولیاتی انجینرنگ کا شعبہ اس تمام عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی، پائیداری اور قدرتی اصولوں کے مابین ایک بہترین تال میل تیار کرنا ہے-
سوال: ماحولیاتی انجینئرنگ کیا ہے؟
جواب: آج ماحولیاتی انجینرںگ، انجینرنگ کے شعبہ میں ایک خاص شاخ کے طور پر شمار ہوتا ہے جس کا بنیادی مقصاد ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، صاف توانائی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق تعمیرات، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے جیسے عوامل پر کام کرنا شامل ہے-
سوال: ماحولیاتی انجینئرنگ کی کیا اہمیت ہے؟
جواب: آج انسانی بقاء کی بہتری کے لئے ماحولیاتی انجینئرنگ کئی اہم شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چند اہم درج ذیل ہیں:
- آبی ماحول اور قلت پر قابو پانا۔
- بیشتر فاضل مادوں پر قابو پاتے ہوئے فضائی آلودگی میں کمی لانا۔
- انڈیسٹریل اور رہائشی علاقوں سے نکلنے والے کچرے کی ریسیکلنگ۔
- موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرآزماں ہونے کے لئے نئے تعمیری ڈھانچوں کی تیاری
سوال: دنیا بھر میں کون سے ممالک متعلقہ شعبہ میں ملازمتیں پیش کرتے ہیں؟
جواب:دنیا میں وہ تمام ممالک جو متعلقہ شعبہ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہیں بہترین مواقع پیش کرتے ہیں۔ چند اہم ممالک درج ذیل ہیں:
- ریاستہائے متحدہ آمریکہ
- جرمن
- کینیڈا
- آسٹریلیا
- متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
نورڈک ممالک مثلاً سویڈن، ناروے، ڈنمارک، فن لین۔
سوال:دنیا بھر میں کون سی جامعات زیادہ تر ماحولیاتی انجینئرنگ میں داخلے فراہم کرتی ہیں؟
جواب: یوں تو کئی اہم جامعات متعلقہ شعبہ میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہیں، چند اہم جامعات درج ذیل ہیں:
- میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امریکہ
- سٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ
- ای ٹی ایچ زیورخ، سوئٹزرلینڈ
- یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے، امریکہ
- امپیریل کالج لندن، برطانیہ
- نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس)
- ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ (ٹی یو ایم)، جرمنی
- میک گل یونیورسٹی، کینیڈا
- میلبورن یونیورسٹی، آسٹریلیا
سوال: کیا ماحولیاتی انجینئرنگ انجینئرنگ کے کن دیگر شعبوں سے متعلق ہے؟
جواب: انجینرنگ کی یہ مخصوص شاخ انجینرنگ کی دیگر بنیادی اور اہم شاخوں سے گہرا تعلق رکھتی ہے، چند اہم درج ذیل ہیں
- سول انجینئرنگ
- مکینیکل انجینئرنگ
- کیمیکل انجینئرنگ
- الیکٹریکل انجینئرنگ
- ایرو اسپیس اور آٹوموٹیو انجینئرنگ
آج تیزی سے بدلتے موسم اور تغیرات نے بنی نوح بشر کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ماحولیاتی استحکام انتخاب نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہے آج دنیا میں ہونے والی کئی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرآزماء ہونے کے لئے ماحولیاتی انجینرز کئی اہم محاضوں پر سرکردہ ہیں،
آج تیزی سے بدلتی دنیا بحثیت انسان ہم پر ًیہ ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ ہم اس دنیا کو بچانے کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے۔
ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں، شکریہ۔
ازقلم سید مرتعظٰی حسن۔

.jpg)
