ربوٹکس انجینئرنگ

ربوٹکس انجینئرنگ

ٹرنگ ٹرنگ دروازہ پر گھنٹی بجی روما نے بھاگ کر دروازہ کھولا تو ڈلیوری والا کھڑا تھا اتنے میں دادی بھی پیچھے پیچھے آگئیں اور پارسل موصول کیا یوں تو روما گھر میں اکلوتی بچی تھی لیکن گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث گھر پر پھپھو بھی روکی ہوئی تھیں جو بیرون ملک سے چھٹیاں گزارنے آئیں تھیں جن کی بدولت گھر میں رونق لگی ہوئی تھی۔

دادی نے اندر آتے ہی پہلا سوال یہی کیا کہ یہ کس نے منگوایا ہے؟


  پھپھو نے جواب دیا یہ اُنہوں نے منگوایا ہے۔


سب بچے پارسل کے اردگرد جمع تھے اور سب کا ایک ہی سوال تھا اس میں کیا ہے؟


  پھپھو نے کہا اس میں روبوٹ ہے جس پر بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ شاید اس میں کہلونا روبوٹ ہے اتنے میں پھپھو وہ پارسل کھول چکی تھیں اور سب لوگ اُس کی بناوٹ کے باعث حیران تھے کہ یہ کس زاوِیے سے کہلونا ربوٹ نہیں لگ رہا ہے


جس پر پھپھو نے بتاہا کہ یہ ایک صفائی کرنے والا روبوٹ ہے اور دنیا کے دیگر ممالک میں گھروں میں عام پایا جاتا ہے اتنے میں دادی نے بولا ارے واہ یہ تو بڑی کمال کی چیز ہے 


لیکن اسے چلائے گا کون؟


پھپھو نے بتایا کہ یہ خودکار ہے اسے چلانے کی ضرورت نہیں ہے


دادی نے پھر تجسس سے پوچھا ارے وہ کیسے؟


عدیل جو انہیں بچوں میں شامل تھا اور ہائی اسکول کا طالبعلم تھا اور تھوڑا بہت اس ٹیکنالوجی سے واقفیت رکھتا تھا 

جواب دیا دادی یہ ایک روبوٹ مشین ہے جو خود سے کام کرتی ہے اور اسے چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی یہ خود سے کام کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً خود سے صفائی کرتا ہے 


روما جو اب  تک  خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی پوچھنے لگی کہ یہ روبوٹ کیا ہوتا ہے؟


عدیل نے جواب دیا کہ روبوٹ اُس مشین کو کہتے ہیں جو خود سے کام کرتی ہے اور اسے انجینئر بناتے ہیں اتنے میں سب بچوں کے سامنے اُس مشین کو چلایا گیا اور سب بچہ اُسے کام کرتا دیکھ کر خوب محضوض ہوئے اور پھپھو نے خاص تلقین کی کہ اسے کوئی مت چھوئے تاکہ یہ مشین بہت طریقہ سے کام سر انجام دے سکے۔


ہم امید کرتے ہیں روما کو اُس کے سوال کا جواب مل گیا ہوگا آئیے جانتے مزید جانتے ہیں روبوٹکس کیا اور اس کا جدید انجینئرگ کیا کردار ہے۔


سوال:- روبوٹکس انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟


جواب؛- روبوٹکس انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی دنیا کی ایک جدید شاخ ہے جو کمپیوٹر، الیکٹریکل اور میکنیکل انجینئرنگ  کے باہمی امتزاج کی بدولٹ وجود میں آئی جس کا مقصد روبوٹس کی تیاری، آپریشن اور ڈیزائننگ کی تیاری پر کام کرنا ہے۔


سوال:- روبوٹ کیا ہوتا ہے؟


جواب:- روبوٹ کمپیوٹر کی مدد سے تیارکردہ مصنوعی دماغ پر مشتمل مشینوں کو کہا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد انسانی زندگی میں اسانی پیدا کرنا ہے یا پھر یہ بھی کہہ سکتے کہ اسے انڈیسٹریل سیکٹر میں انسانی مشقت کو کم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔


سوال:- روبوٹکس انجینئرنگ کی کتنی شاخیں ہیں؟


جواب:- انجینئرنگ کی اس جدید شاخوں کو کئی اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے چند اہم درج ذیل ہیں


- مکینیکل ڈیزائن اور کنمیٹکس:- روبوٹکس کے اس حصہ کا مقصد روبوٹ کے میکنیکل پارٹس کی ڈیزائننگ اور تیاری

                                 میں اہم کردار ادا کرنا ہے


-الیکٹرونکس اور ایمبڈڈ سسٹم:- انجینئرنگ کی جدید شاخ کے اس حصہ کا مقصد میکنکل اور الیکٹرونکس پارٹس کے   مابین باہمی امتزاج کی تیاری اور اُن کو برقرار رکھنا شامل ہے مثلاً سگنل پروسسنگ، مائیکروپروسسر اور سنسر جیسی کئی اہم ڈیوائس اس حصہ میں خاص کردار ادا کرتی ہیں"                

                                   

- کنٹرول سسٹم :- یہ حصہ روبوٹس میں موجود ریاضی ماڈل اور الگورتھم کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتاہے جس کا مقصد کسی بھی روبوٹ کے رویہ کو قابو میں رکھنا ہوتا ہے"


-پری سیپشن اینڈ سینسنگ :- روبٹکس کا یہ حصہ کسی بھی روبوٹ میں کیمرے، سینسرز اور کمپیوٹر وثزن سے متعلقآپریشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا مقصد روبوٹ کو دیکھنے اور اپنا اطراف محسوس کرنے مدد فراہم کرنا ہوتا ہے


آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور مشین لرننگ:- روبٹکس کا یہ حصہ نیویگشن، سمجھنے اور قدرتی زبان سے منسلک ہے جس کا مقصد کسی بھی روبوٹ کو خودکار  طریقہ سے فیصلہ کرنے کے قابل بنانا ہے

                               

سوال:- دنیا میں کون سی جامعات متعلقہ پروگرام آفر کرتی ہیں؟


جواًب: یوں تو دنیا میں بہت سی ایسی  جامعات ہیں جو یہ پروگرام آفر کرتی ہیں چند اہم درج ذیل ہیں


- متحدہ امریکہ - کارنیگی میلن یونیورسٹی (سی ایم یو)


- متحدہ امریکہ - میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)


- متحدہ امریکہ - سٹینفورڈ یونیورسٹی


- سوئٹزرلینڈ - ای ٹی ایچ زیورخ


- جرمنی - ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ (ٹی یو ایم)


سوال:- دنیا میں زیادہ تر کون سے ممالک متعلقہ شعبہ میں نوکریاں نکالتے ہیں؟


جواب: دنیا میں ایسے بہت سے ممالک ہیں جو متعلقہ شعبہ میں نوکریا ں نکالتے ہیں چند اہم درج زیل ہیں


متحدہ امریکہ - بڑی ٹیک جائنٹس کمپنیوں کی یہاں موجودگی کی بدولت اس ملک کو ربوٹکس کے شعبہ میں خاص 

اہمیت حاصل ہے 


جرمنی - بڑی آٹو میشن کمپنیوں کی یہاں موجودگی کی بدولت ربوٹکس کے شعبہ میں اس ملک کو لیڈر کی حثیت سے جانا جاتا ہے۔


جاپان - یوں تو امریکہ اور جرمنی کو ربوٹکس کے شعبہ میں خاص مقام حاصل ہے لیکن جاپان اپنی وسیع آٹومیشن اور ربوٹکس انڈیسٹری کی بدولت متعلقہ شعبہ میں کسی علمبردار کی سی حثیت رکھتا ہے


ساوتھ کوریا - وسیع صارف الیکٹرونکس مارکیٹ اور ربوٹکس سیکٹر میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی بدولت یہ ملک کو متعلقہ شعبہ میں نوکریوں کے حوالے سے اپنا ایک اہم نام رکھتا ہے


چین - دنیا میں موجود دیگر ممالک میں ٹیک جانٹس کی موجودگی کے باوجود چین کو ربوٹکس اور ٹیکنالوجی کے دیگر

شعبوں میں ایک منفرد اہمیت حاصل ہے جس کے ایک بڑی وجہ عالمی منڈیوں میں دیگر ممالک کی نسبت سستی اور پائیدار چینی ساختہ ٹیکنالوجی کا تیزی سی پھیلاو شامل ہے۔


سوال:- انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی یہ شاخ دیگر کن شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہے؟


جواب:- اکیسویں صدی کے اس تیز اورجدید ترین دور میں جہاں دنیا ہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس سے منسلک شعبوں میں ہر روز ایک اہم سنگ میل طے کر رہی ہے وہیں ربوٹکس بھی ہماری روزمرہ زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبہ ایک خاص اہمیت کی حامل ہے جس میں چند اہم درج ذیل ہیں


 مینوفیکچرنگ اور اندیسٹریل آٹومیشن


ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ربوٹکس


آئیرواسپیس اور ڈیفنس


مائننگ اور انرجی


تعلیم و تحقیق


نقل و حمل اور خود مختار گاڑیاں


خدمت اور مہمان نوازی


تعمیرات اور انفراسٹرکچر


لاجسٹک اور سپلائی چین


زراعت اور خوراک کی صنعت


جہاں ربوٹکس آج  کی تیزی کے ساتھ ترقی کرتی دنیا میں ایک خاص کردار ادا کررہی ہے وہیں انسانی زہن اس سے منسلک کئی

خطرات اور خدشات سے بھی دوچار ہے جس کی اہم وجہ عالمی جاب مارکیٹ میں انسانی محنت کی طلب میں کمی کا شامل ہونا ہے چناچہ یہاں یہ کہنا بلکل درست ہے کہ انسانی زندگی میں ترقی کے لئے انسان اور خودکار مشینی کام کے درمیان توازن قائم 

ہونا بہت ضروری ہے تاکہ انسانی زندگی میں ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے۔


ربوٹکس انجینئرنگ سے متعلق کوئی اور سوال پوچھنے کے لئے ہم سے کمنٹ بکس میں رابطہ کریں، شکریہ۔


ازقلم سید مرتعٰظی حسن