سسٹمز انجینئرنگ کی وضاحت: کردار، اقدامات اور عالمی مواقع
ایک دوپہر، جیمز اپنے ہاسٹل کے کمرے میں، مایوس بیٹھا اپنے سالانہ پروجیکٹ کے لیے ایک چھوٹا خودکار گرین ہاؤس ڈیزائن کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سینسر انفرادی طور پر بالکل ٹھیک کام کر رہے تھے، واٹر پمپ قابل بھروسہ تھا، اور سولر پینل نے مناسب طاقت فراہم کی تھی۔ تاہم یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہونے کے باوجود ناکامی سے ہمکنار تھا۔
جیمز نے آہ بھری، "یہ پروجیکٹ ٹھیک سے کام کیوں نہیں کر رہا؟"
اس کی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسمتھ اس سے ملنے آئے اور جان کر مسکرائے۔
"آپ اتنے پریشان کیوں ہیں؟ آپ نے ابھی سسٹم انجینئرنگ کی اہمیت کو دریافت کیا ہے۔"
جیمز کے دماغ میں پروفیسر ا سمتھ کی اس بات نے ہلچل مچا دی اور اس نے پوچھا۔
سوال : سسٹم انجینئرنگ دراصل کیا ہے؟
جواب : انجینرنگ کا یہ خاص شعبہ مختلف انجینرنگ اور سائنس سے متعلقہ شعبوں مثلا مکینیکل ، الیکٹریکل ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سافٹ ویئر انجینرنگ کے باہمی اشتراق سے وجود میں آیا ہے جس کا بنیادی مقصد مشکل ترین انڈسٹریل اور اَسپیس سسٹمز کے ڈیزائن اور تیاری میں اہم کردار ادا کرنا ہے
اس کی ایک واضح مثال انٹرنیشنل ا سپیس ا سٹیشن ہے
سوال : سسٹم انجینئر کیسے کام کرتا ہے؟
جواب : ایک سسٹم انجینئر انجینرنگ کی مختلف شاخوں کے درمیان کسی پل کی سی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد کسی بھی پیچیدہ نظام کے، انتظام ، ڈیزائن اور تیاری کے دوران مختلف ماہرین کو معاونت فراہم کرتے ہوۓ کسی بھی رکاوٹ یا پیچیدگی کو دور کرنا ہوتا ہے ۔
سوال : سسٹم انجینئرنگ میں اہم اقدامات کیا ہیں؟
جواب: یوں تو انجینرنگ کی یہ جدید شاخ کئی حصوں میں اپنا کردار ادا کرتی ہے چند اہم درج ذیل ہیں
- ضروری تجزیہ
- سسٹم ڈیزائن
- انضمام
- تصدیق اور توثیق
- آپریشن اور دیکھ بھال
سوال : سسٹم انجینرنگ حقیقی زندگی میں کہاں کردار ادا کر رہی ہے ؟
جواب : تقریبا ہر جگہ آج انسانی زندگی میں آسانی پیدا کرنے والی ہر ٹیکنالوجی میں انجینرنگ کی یہ خاص شاخ اپنا کردار ادا کر رہی ہے جس میں ہوائی جہاز، سمارٹ شہر، ہسپتال کے انتظامی نظام، خود چلانے والی کاریں، دفاعی نظام، اور یہاں تک کہ بڑے سافٹ ویئر ز کو ایک خاص مثال کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے .
سوال : سسٹم انجینئرنگ آج کیوں زیادہ اہم ہوتی جارہی ہے؟
جواب : آج جدید ٹیکنالوجی انجینرنگ کی کسی ایک شاخ پر انحصار نہیں کرتی ، کسی چھوٹے سمارٹ فون سے لے کر بارے بحری جہاز کی تیاری میں ایک سے زائد شعبے اہم کردار ادا کر رہے ہیں سسٹم انجینرنگ ان تمام شعبوں کو یکجاں کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.
سوال : کون سے ممالک اس شعبے میں زیادہ تر ملازمتیں پیش کرتے ہیں؟
جواب : یوں تو سسٹمز انجینئرنگ کی طلب دنیا بھر میں ہے، لیکن چند ممالک اپنی جدید صنعتوں کی بدولت نمایاں حثیت رکھتے ہیں:
- ریاستہائے متحدہ امریکا
- جرمنی
- برطانیہ
- کینیڈا
- آسٹریلیا
- جاپان
- جنوبی کوریا
- مشرق وسطیٰ
سوال : دنیا بھر میں کون سی جا معا ت سسٹم انجینئرنگ پروگرام میں داخلے پیش کرتی ہیں؟
جواب : یوں تو بہت سی اعلیٰ جامعات سسٹم انجینئرنگ میں ڈگریاں یا مہارتیں فراہم کرتی ہیں، چند اہم درج ذیل ہیں
- متحدہ امریکا -میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی )
- متحدہ امریکا - جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
- متحدہ امریکا - جانز ہاپکنز یونیورسٹی
- برطانیہ - یونیورسٹی آف کیمبرج
- جرمنی -ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ (ٹی یو ایم )
- سوئٹزرلینڈ - ای ٹی ایچ زیورخ
- سنگاپور - نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور
- آسٹریلیا - آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی
بلا آخر ہم یہ لکھ سکھتے ہیں انجینرنگ کی یہ مخصوص شاخ ٹیکنالوجی کی جدت کے سفر میں کسی اندھن کا کردار ادا کر رہی ہے آپ کا اس بارے میں کیا تجزیہ ہے ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں ، شکریہ .
از قلم سید مرتضیٰ حسن

.jpg)
