آٹوموٹیو انجینئرنگ: جدید گاڑیوں کی دنیا اور مستقبل کی ٹیکنالوجی
سردیوں کی ایک رات ، فلیپ ایک مصروف شاہراہ کے کنارے ایک کوفی سٹال پر بیٹھا قریب سے گزرتی تیز رفتار گاڑیوں کو حیرت سے دیکھ رہا تھا۔ وہ ان گاڑیوں کی تیز رفتاری کے بجاۓ ان کے دلکش اور جدید ڈیزائنز کی بدولّت اس کے ذہن میں کئ سوالات پیدا ہوے مثلا :
آخر یہ اتنی بڑی اور خوبصورت گاڑیاں کیسے وجود میں آتی ہے؟
اس کی ڈیزائن ، تیاری اور حفاظت کا فیصلہ کون لوگ کرتے ہیں ؟
فلیپ کا یہ تجسس ایک دلچسپ اور مشینوں سے بھری دنیا کے دروازے - آٹوموٹیو انجینئرنگ کی جانب کھولتے ہیں ۔
سوال : آٹوموٹو انجینئرنگ کیا ہے؟
جواب : آٹوموٹو انجینئرنگ انجینئرنگ کی دنیا ایک مخصوص اور جدید شاخ ہے، جومختلف اقسام کی گڑیوں جیسکے کاروں، ٹرکوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں کے ڈیزائن،تیاری اور جانچ میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ مختلف انجینرنگ کے شعبوں کے باہمی اشتراک کی بدولت گاڑیوں کے خودکار اور جدید ڈیزائنوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
سوال : ایک آٹوموٹو انجینئر کا کیا کام ہے؟
جواب : ایک آٹوموٹو انجینئر صرف گاڑی کے ڈیزائن میں اہم کردار ادا نہیں کرتااس کے علاوہ بھی کئی اہم ذمداریاں سر انجام دیتا ہے چند اہم درج ذیل ہیں
- انجن اور ایندھن کی کارکردگی
- گاڑی میں موجود حفاظتی نظام
- ایروڈینامکس استحکام
- جدید ٹیکنالوجی کا انضمام, وغیرہ
سوال : آٹوموٹو انجینئرنگ کن اہم شعبوں پر مشتمل ہے ؟
جواب : یوں تو انجینرنگ کی اس شاخ میں موجود ہر شعبہ ہی اہم کردار ادا کرتا ہے چند اہم ترین شعبے درج ذیل ہیں:
- گاڑی کا ڈیزائن
- پاور ٹرین انجینئرنگ
- الیکٹرانکس اور کنٹرول سسٹمز ڈیپارٹمنٹ
- مینوفیکچرنگ اور پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ
- ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
سوال :موجودہ دور میں آٹوموٹو انجینئرنگ کی کیا افادیت ہے؟
جواب : خودکار ، برقی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کی بدولت تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے -
سوال : کون سے ممالک متعلقہ شعبے میں نوکریوں کی پیشکش کرتے ہیں؟
جواب : یوں تو دنیا بھر میں بیشتر ممالک متعلقہ شعبہ میں نوکریوں کی پیشکش کرتے ہیں چند اہم درج ذیل ہیں :
- چین
- جرمنی
- جاپان
- ریاستہائے متحدہ
- جنوبی کوریا
سوال : دنیا بھر میں کون سی جامعات آٹوموٹیو انجینئرنگ میں داخلے آفر کرتی ہیں؟
جواب : یوں تو دنیا میں بہت سی جامعات متعلقہ شعبے میں داخلے آفر کرتی ہیں ، چند اہم درج ذیل ہیں :
- جرمنی - ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ
- ریاستہائے متحدہ امریکا - مشی گن یونیورسٹی
- برطانیہ - کرین فیلڈ یونیورسٹی
- جاپان - ٹوکیو یونیورسٹی
جنوبی کوریا - کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
اٹلی – پولی ٹیکنک یونیورسٹی آف ٹورن
آج ہم یہ کہے سکتے ہیں کہ انسانی زندگی میں سفر کی ابتدا بیشک پیدل ہوئی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ گاڑی کی ایجاد اور اسے جدت دینے میں آٹوموٹو انجینرنگ کا اہم کردار ہے لہٰذا جب کبھی سڑک پر کسی جدید گاڑی کو گزرتے دیکھیں تو اس گاڑی کی تیاری میں شامل تمام انجینئرز کو داد دینا نہ بھولیں .
ہمیں کمنٹ باکس میں اپنی قیمتی آرا سے ضرور آگاہ کریں ، شکریہ
ازقلم سید مرتضیٰ حسن

.jpg)
