سگنل انجینئرنگ: جدید ریل اور میٹرو سسٹمز کی محفوظ اور ذہین سائنس
لندن کی ایک خوبصورت شام ، الیکس ایک مصروف ریلوے اسٹیشن کے کنارے کھڑا تھا، حیران کن درستگی کے ساتھ ٹرینوں کو آتے اور روانہ ہوتے دیکھ رہا تھا۔ ہر ٹرین تصادم اور تاخیر سے گریز کرتے ہوئےمترادف ایک گھڑی کے چلتی دکھائی دے رہی تھی۔ تجسس سے بھرے ایلکس نے حیرت سے پوچھا:
"یہ اتنی بڑی گاڑیاں بناتصادم کیسے ایک ہی ٹریک پر اتنی آسانی اور تیزی سے چلتی ہیں؟"
یہ سوال بظاھر سادہ لیکن انجینرنگ کی ایک جدید اور دلچسپ شاخ سگنل انجینرنگ سے متعلق کئی اہم سوالوں کو روشن کر رہا ہے.
سوال: سگنل انجینئرنگ کیا ہے؟
جواب: سگنل انجینئرنگ انجینئرنگ کی مخصوص شاخوں میں سے ایک شاخ ہے جس کا بنیادی مقصد ایسے سگنل سسٹمز کی تیاری ، ڈیزائن اور دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرنا ہے جو بنیادی طور خاص اقسام کے بڑی گاڑیوں اور انجنوں کی نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مثلا ٹرینیں اور میٹروز وغیرہ ۔
سوال: سگنل انجینئر کے کیا فرائض ہے؟
جواب: یوں تو ایک سگنل انجنیئر کے فرائض میں سگنل سسٹم کی تیاری اور مرامت کا کام شامل ہے اس کے علاوہ چند اہم درج ذیل ہیں :
- منصوبہ بندی اور تنصیب
- دوران نقل و حرکت گاڑیوں اور کنٹرول مراکز کے مابین روابط کو بحال رکھنا
- کنٹرول سسٹم کو مربوط کرنا
- مسلسل حفاظتی نگرانی
سوال: سگنل انجینئرنگ کی کیا اہمیت ہے؟
جواب:آج جدید ٹیکنالوجی کے استعمال جہاں انسانی زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کہیں وہیں خطرات میں بھی اضافہ کیا ہے جس کے باعث آئے روز کئی حادثات کی خبریں اخباروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں سگنل انجینرنگ انہیں حادثات کی روک تھام میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جس میں بنیادی طور ٹرینوں کی نقل و حمل اور حادثات سے بچاؤ کا کام شامل ہے
سوال : انجینرنگ کی یہ شاخ کن محکموں میں اہم کردار ادا کرتی ہے ؟
جواب : سگنل انجینرنگ نقل و حمل سے متعلق درج ذیل محکموں میں کردار ادا کرتی ہے :
- سب واے اور میٹرو
- ریلوے کمپنیاں
- تعمیرات برائے نقل و حمل
- کنٹرول اینڈ آٹومیشن کمپنیاں
سوال : کیا سگنل انجینرنگ ، انجینرنگ کی کسی بنیادی شاخ سے تعلق رکھتی ہے ؟
جواب : جی بلکل ، عام طور پر سگنل سسٹم کے سینسر ز ، سرکٹس اور مختلف برقی آلات پر مشتمل ہونے کے سبب انجینرنگ کی یہ شاخ ریلوے کے علاوہ بنیادی طور پر الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینرنگ کے شعبے سے منسلک ہے -
سوال: کون سے ممالک اس شعبے میں سب سے زیادہ نوکریاں فراہم کرتے ہیں؟
جواب: یوں تو دنیا ہر وہ ملک جو ریلوے کی ٹیکنالوجی سے لیس نوکریاں فرا ہم کرتا ہے ، چند اہم درج ذیل ہیں :
- چین
- جاپان
- جرمنی
- برطانیہ
- ریاستہائے متحدہ امریکا
- فرانس
- مشرق وسطیٰ
سوال: دنیا بھر میں کون سی جامعات سگنل انجینئرنگ سے متعلق داخلوں میں پیشکش کرتی ہیں؟
جواب: ایک مخصوص شعبے سے منسلک ہونے کے سبب دنیا میں چند جامعات متعلقہ شعبے میں داخلوں کی پیشکش کرتی ہیں ، جو کہ درج ذیل ہیں _
- برطانیہ - یونیورسٹی آف برمنگھم
- جرمنی - ٹیکنیکل یونیورسٹی اف برلن
- چین - بیجنگ جیاؤٹونگ یونیورسٹی
- آسٹریلیا - یونیورسٹی آف سڈنی
اپنی تحریر کے اختتام پر ہمیں اتنا ضرور کہیں گے کے مختلف شہروں ، دیہاتوں اور ترقی پذیر ممالک کی تیز رفتار ٹرینوں اور زیر زمین چلتی میٹروز کی باحفاظت نقل و حمل کا سہرا کسی اور کے نہیں بلکہ انجینرنگ کی اس مخصوص اور غیر معروف شعبہ کے سر جاتا ہے ۔
ہمیں انجینرنگ کے اس مخصوص اور غیر معروف شعبے سے متعلق اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاه کریں ، شکریہ ۔
ازقلم ، سید مرتضیٰ حسن

.jpg)
