زلزلہ انجینئرنگ: کیریئر کے مواقع، بہترین یونیورسٹیاں اور عالمی نوکریاں

 


سردیوں کی ایک صبح  جب انجینئرنگ کے شعبہ  سے تعلق رکھنے والا ایک   نوجوان طالب علم اینڈریو اپنے کمرے میں موجود ٹیلی ویژن پر  پڑوسی ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی خبریں دیکھ رہاہے ، نیوز اینکر  بتاتی ہے  کے اس ممکنہ  زلزلے کی پیشنگوئی پہلے ہی کر دی گئ  تھی جس کی بدولت جانی اور مالی  نقصان کی شرح کو کسی  حد تک کم کیاجاسکا  لیکن  باوجود اس  کے تباہی کے مناظر  ناقابل تصور  تھے ۔ 
تبا ہ شدہ  عمارتوں کا ملبہ  اور اپنے پیاروں کو تلاش کرنے والے دل سوز  مناظر   نہ قابل برداشت  تھے ۔ اس نے خود سے سوال کیا ،آخر اتنی مضبوط  نظر آنے والی یہ عمارتیں کیوں تبا ہ ہو  جاتی ہیں جبکہ بیشتر  عمارت اس دوران سہی سلامت رہتی  ہیں ؟

 کیا  کوئی ایسا طریقہ کار  نہیں جو ان قدرتی  آفات کے دوران حادثات سے بچا جاسکے ؟

یہاں  ہمارا یہ سوال  اپنے ہر دل عزیز قارئین سے ہے کیا چند  ایسے سوالات آپکے ذہن میں بھی آتے  ہیں تو آیئے  ایسے  ہی چند سوالوں پر آج بات کرتے ہیں
انہیں سوالوں  کا جواب سول انجینئرنگ سے متعلقہ  ایک مخصوص  شاخ ہے  جسے زلزلہ انجینرنگ کہا جاتا ہے  جو کسی بھی عمارتی  ڈھانچے کو ڈیزائن کرنے کا کام سرانجام دیتی ہے جو زلزلہ کی شدید  قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

سوال : زلزلہ انجینئرنگ کی تعریف کیا ہے؟

جواب: یہ منفرد  شعبہ   سول انجینئرنگ کی ایک مخصوص  شاخ ہے جو دوران  زلزلہ  قوتوں کے خلاف مزاحمت کے لیے عمارتوں اور پلوں کے بنیادی ڈھانچوں کی ڈیزائننگ اور تعمیراتی کاموں میں معاونت فراہم کرتا  ہے  علاوہ  ازیں دوران زلزلہ  کسی بھی قسم کے  نقصان  کو کم کرنے اور جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

سوال : زلزلہ انجینئرنگ کی کیا اہمیت ہے؟

جواب:  زلزلہ ایک قدرتی  عنصر ہے اسے روکا نہیں جا سکتا، لیکن اس کے  تباہ کن اثرات کی  شدت میں کمی  لائی جاسکتی ہے  ۔
 
:انجینرنگ کا یہ مخصوص شعبہ مندرجہ ذیل عوامل کو  یقینی بناتا ہے

بنیادی ڈھانچہ اور محفوظ طرز رہائش -

جانوں کا تحفظ -

اخراجات میں کمی اور میعاری میٹریل -

زلزلوں کی پیشگوئی -

سوال : انجینئرنگ کا یہ منفرد شعبہ  کن تعمیراتی  حصوں  میں اہم کردار ادا کرتا ہے ؟

جواب: یوں  تو  یہ منفرد  شعبہ  کئی  اہم تعمیراتی حصوں میں کردار ادا کر رہا ہے ، چند اہم درج ذیل ہیں 

زلزلہ کے خلاف عمارتوں اور پلوں کو ڈیزائن کرنا -

بہترین حفاظت کے لئے  پرانے ڈھانچے کو مضبوطی فر ا ہم کرنا -

ابتدائی انتباہ اور نگرانی کے نظام کی  تیاری -

متاثرہ علاقوں میں پائیدار شہری منصوبہ بندی کو یقینی بنانا  -

سوال : دنیا بھر میں کون سی یونیورسٹیاں  متعلقہ پروگرام میں  داخلوں کی پیشکش کرتی ہیں؟

جواب: بہت سی اعلیٰ یونیورسٹیاں زلزلہ اور ساختی انجینئرنگ میں خصوصی کورسز اور تحقیقی پروگرام میں داخلوں کی
 پیشکش کرتی ہیں ، چند اہم درج ذیل  ہیں 

متحدہ امریکا : اسٹینفورڈ یونیورسٹی -

متحدہ امریکا : یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے -

برطانیہ : امپیریل کالج لندن -

جاپان : کیوٹو یونیورسٹی -

 سوئٹزرلینڈ: ای ٹی ایچ زیورخ -

جاپان:  توہوکو یونیورسٹی -

سوال :  کون سے ممالک ہیں جو  زیادہ تر زلزلہ انجینئرنگ میں نوکریاں پیش کرتے ہیں؟

:جواب: زلزلے کے خطرے سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ  انجنیئر وں  کی خدمات بہت زیادہ ہیں سرفہرست ممالک درج زیل ہیں

 جاپان :  جدید ترین سیسمک ڈیزائن اور زلزلے کی تحقیق -

 ریاست ہائے متحدہ : خصوصا  کیلیفورنیا، ایک زلزلہ سے متاثرہ علاقہ -

نیوزی لینڈ : زلزلے سے بچنے والے انفراسٹرکچر کے لیے مشہور ہے۔ -

ترکی :  متعد د  بار  زلزلوں کے بعد دوبارہ تعمیرنو کا کام -

چین : زلزلہ زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر شہری ترقی -

اٹلی : زلزلے سے متاثرہ افراد کا تحفظ -

چلی : رہنما متعلقہ شعبہ میں جنوبی امریکہ -

ماحولیاتی تبدیلی اور  ہم  انسانی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سبب آج  دنیا کے بیشتر ممالک زلزلوں اور  دیگر      آفات سے متاثر ہیں جس میں انجینرنگ کے اس مخصوص  شعبہ کے کردار  قبل تحسین ہے
نیچے  دئے گۓ کمینٹ سیکشن میں   ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ  کریں  اور اگر   آپ  ایسے ہی انجینرنگ متعلقہ منفرد شاخوں کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو  ہمیں فیس بک اور انسٹاگرام پر فالو کریں ،شکریہ