الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ: کیریئر، مواقع، یونیورسٹیاں اور صنعتی استعمال

شام کا وقت تھا جب کیٹ ، انجینئرنگ کی ایک نوجوان طالبہ، اپنی بالکونی میں کھڑی  شہر کی روشنیوں کو دیکھ رہی تھی۔ وہ ان

 روشنیوں سے لطف  حاصل  کرنے  کے ساتھ اپنی اس سوچ کے ساتھ  حیران تھی 

اس  کا دماغ مختلف  قسم کے سوالوں سے بھرا ہوا تھا  جیسے  کہ روشنیاں  پوری دنیا کو جوڑنے کے لیے ریشوں کے ذریعے کیسے سفر کرتی ہے؟ 

کیسے ہزاروں میل دور سے تصویرں ہم  تک پہنچتی ہیں  ؟

اپنے اس  متجسس  سوالات کی وجہ سے اس  نے  یہ فیصلہ کیا کے وہ لازمی کل ان سوالات کے کلاس میں پروفیسر سے پوچھے گی.

ہم امید کرتے ہیں  کیٹ کو ان  سوالات کا جواب آنے والے وقت میں مل  جائے گا آیئے ہم جانتے ہیں آخر  یہ تمام سوالات انجینرنگ کی کس شاخ سے جا ملتے ہیں .


سوال: الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ کیا ہے؟


جواب: الیکٹرو آپٹیکل ، انجینئرنگ کی ایک خصوصی اور جدید شاخ ہے جو روشنی (آپٹکس) اور برقی نظام (الیکٹرانکس) کے درمیان تعامل پر مرکوز ہے۔ لیزر، سینسرز، آپٹیکل کمیونیکیشن سسٹم، اور امیجنگ ٹیکنالوجیز جیسے آلات کو ڈیزائن کرنے میں معاونت فرا ہم کرتی ہے . 


سوال: روزمرہ کی زندگی میں الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟


جواب: یہ ہمارے اردگرد ہر جگہ موجود  ہے اور روزمرہ زندگی میں اہم کرتی ہے  لیکن ہم اسے محسوس کرنے سے قاصر ہیں، مثلا :

فائبر آپٹک انٹرنیٹ -

طبی آلات -

کنٹرول نظام -

کنزیومر الیکٹرانکس -

خلائی ریسرچ -


سوال: الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ مستقبل کے لیے کیوں اہم ہے؟

جواب: ہر  گز رتے  وقت  کے  ساتھ دنیا تیزی سے جدت کی جانب بڑھ رہی ہے جو رفتار، درستگی اور چھوٹے پن پر انحصار کرتی ہیں مثال کے طور پر  الیکٹرو آپٹیکل سسٹمز 5G/6G کمیونیکیشن، خود مختار گاڑیاں، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور خلائی تحقیق، اگر  ہم  آسان الفاظ میں کہیں ، یہ فیلڈ کل کی اختراع کا مرکز ہے۔


سوال: کیا الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ میں کیریئر کے کوئی مواقع دستیاب ہیں؟

جواب: گریجویشن کے بعد جی ہاں، ایک کامیاب اور ہنر مندی کے حامل امیدوار ذیل میں دی گئی صنعتوں میں کام کرنے کے قابل ہیں۔


ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری (فائبر آپٹکس، ڈیٹا ٹرانسمیشن)۔ -

ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتیں (رڈار، امیجنگ، نگرانی)۔ -

میڈیکل ٹیکنالوجی فرم (لیزر سرجری، آپٹیکل آلات)۔ -

ریسرچ لیبز اور یونیورسٹیاں (جدید آپٹکس اور نینو ٹیکنالوجی)۔ -


سوال: کون سے ممالک الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ میں نوکریاں پیش کرتے ہیں؟

جواب: چونکہ یہ عالمی سطح پر بڑھتا ہوا میدان ہے، اس لیے الیکٹرو آپٹیکل انجینئرز کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ سب سے اوپر بھرتی کرنے والے علاقوں میں شامل ہیں:


ریاستہائے متحدہ امریکہ : سلیکون ویلی ٹیک فرم، دفاع، اور ناسا پروجیکٹس۔ -

جرمنی : آپٹکس اور لیزر مینوفیکچرنگ انڈسٹریز۔ -

جاپان اور جنوبی کوریا : کنزیومر الیکٹرانکس، روبوٹکس، اور فوٹوونکس۔ -

چین : ٹیلی کمیونیکیشن اور بڑے پیمانے پر آپٹکس کی پیداوار۔ -

برطانیہ اور فرانس : ایرو اسپیس، دفاع، اور تحقیق۔ -

مشرق وسطیٰ  : جدید دفاعی ٹیکنالوجیز اور تحقیق و ترقی کے مراکز۔ -


سوال: کون سی یونیورسٹیاں الیکٹرو آپٹیکل کے شعبے میں انجینئرنگ پروگرام پیش کرتی ہیں؟


:جواب: آپٹکس، فوٹوونکس اور الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ میں پروگرام پیش کرنے والی کچھ بہترین یونیورسٹیاں یہ ہیں


ریاستہائے متحدہ امریکہ: میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ۔ -

ریاستہائے متحدہ امریکہ: سٹینفورڈ یونیورسٹی -

ریاستہائے متحدہ امریکہ: یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا -

جرمنی: ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ -

فرانس: ایکول پولی ٹیکنیک -

جاپان: ٹوکیو یونیورسٹی -

سنگاپور: نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی -


سوال: صنعت میں الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ کے کیا استعمال ہیں؟

جواب: بہت ساری صنعتیں ہیں جن میں الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ ایک اہم اصول ادا کرتی ہے ان میں سے کچھ ذیل میں دی گئی ہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن -

مینوفیکچرنگ -

صحت کی دیکھ بھال -

دفاع اور ایرو اسپیس -

آٹوموٹو -

کنزیومر الیکٹرانکس -


آج ہم  یہ کہے سکتے ہیں کہ  الیکٹرو آپٹیکل انجینئرنگ صرف سائنس کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ خیالات کو حقیقت  کے رنگ  میں ڈالنے جیسا ہے, جیسے کیٹ کے ذہن  میں سوالات پیدا  ہوئے اگرانجینرنگ  کی کسی بھی شاخ سے مطلق آپ کے ذہن  میں کوئی  سوال  ہے تو ہم سے نیچے دیے  گئے کمینٹ سیکشن  میں رابطہ کریں ، شکریہ 

ازقلم  سید  مرتضیٰ  حسسن