کیلکولیٹر : ایک انقلاب
آج سے صدیاں قبل جسے ہم زمانہ قدیمی بھی کہتے ہیں جب انسان کا دماغ بس اس بات پر قائل تھا کہ اس دنیا کے باہر کوئی دنیا نہیں ہے اور زمین پر خشکی سے آگے کوئی حیات موجود نہیں ہے اور سائنس نام کی چیز کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا
اُس زمانہِ قدیمی میں بھی انسان کے پاس ایک ہنر اور ایک اہم زریعہ تھا لین دین، کاروبار اور اپنی روزمرہ زندگی گزرنے کے لئے جسے ہم ریاضی کا ہنر کہتے ہیں جسے بعض اوقات پتھروں، ہڈیوں اور بعض اوقات لکڑیوں کی مدد سے جمع کیا جاتا تھا
آج گزرتے وقت کے ساتھ یہ کہنا بلکل بھی غلط نہ ہوگا کہ آج کی ترقی کرتی دنیا میں ایک اہم کردار اسی ریاضی کا ہے اور دیکھا جائے تو انسانی زندگی میں ترقی کا آغاز بھی اسی سے منسلک ایک ایجاد کی شروعات کے ساتھ ہوا۔
آج سائنس سے منسلک یہ ایجاد ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہے جی جناب ہم بات کررہے ہیں کیلکلولیٹر کی۔
![]() |
| میکنیکل کیلکلولیٹر |
دنیا کا پہلامیکنیکل کیلکلولیٹرسنہ1623ء میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروفیسرولہیم شیکارڈ نے ایجاد کیا
بعدازاں سنہ 1642ء میں فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک موجد بلیز پاسکل نے میکنیکل کیلکلو لیٹر کو ایک بہتر اور جدید شکل میں تیار کیا، کہا جاتا ہے کہ پاسکل کا کیلکولیٹر دو ہندوسوں کو جمع اور تفریق کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا
آٹھارویں صدی کے وسط تک ولہیم کی اس ایجاد میں کئی جدتیں لاتے ہوئے اسے نت نئی شکل اور صلاحیتوں کے ساتھ پیش کیا گیا جس میں بہت سے موجدین اور ریاضی دانوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا جس میں گوٹ فرائیڈ ولہیم لیبنز، جیوانی پولینی اور لوئیجی ٹورچی کو نمایاں مقام حاصل ہے
![]() |
| ارتھما میٹر |
سنہ1820ء میں ارتھما میٹر کے نام سے پہلا باقعدہ ڈیجٹل میکنیکل کیلکولیٹر تیار کیا گیا جسے بعدازاں سنہ ۱۸۵۱ء میں باقعدہ ایک مشین کے طور پر وسیع پیمانے پر تیاری کے لئے پیش کیا گیا۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اپنی تیاری سے سنہ 1890ء کے چالیس سالہ دور کے دوران تقریباً ڈھائی ہزار ارتھما میٹر کامیابی کے ساتھ فروخت کئے گئے سنہ 1902ء میں ایک امریکہ کے رہائشی ڈیلٹن ایل جیمز نے پہلا بٹنوں پر مشتمل کیلکو لیٹر تیار کیا جسے ڈیلٹن ایڈنگ مشین کے نام سے جانا گیا۔
![]() |
| ڈیلٹن ایڈنگ مشین |
ارتھما میٹر جیسے میکنیکل کیلکولیٹرز کی تیاری کا یہ سلسلہ سنہ 1970ء کی دھائی میں کیرٹا کیلکولیٹر کی تیاری اور برقی مدد سے چلنے والے کمپیوٹر کی ایجاد کے ساتھ اختتام پزیر ہوا کرٹا اب تک تیارہونے والے ارتھما میٹر میکنیکل کیلکولیٹر کی نسبت کافی چھوٹا اور جدید تھا
![]() |
| کیرٹا |
سنہ 1957ء میں جاپان کی نامور کمپیوٹر کمپنی کیسیو نے ماڈل 15-اے کے نام سے دنیا کا پہلا برقی مدد سے چلنے والا کیلکولیٹر متعارف کروایا ، کیسیو کمپنی کا تیار کیا گیا یہ کیلکولیٹر الیکٹرونک بنیادوں کے بجائے ریلے اور ٹرانزسٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا اور ایک ڈیسک پر مشتمل تھا
![]() |
| کیسیو ماڈل 15-اے |
بعدازاں مختلف جدتوں اور ماڈلز کے ساتھ مختلف ادوار میں پیش کیا گیا اور آج کے جدید دور میں بھی جاری ہے جس میں دنیا کی مختلف ملکوں میں قائم کمپنیوں نے اہم کردار ادا کیا۔
آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں ستارویں صدی کی کیلکولیٹر کی ایجاد نے نہ صرف ریاضی بلکہ سائنسی دنیا کی جدت میں اہم کردار کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انقلاب کا درجہ بھی رکھتی ہے جوآج ہر شعبہ زندگی میں خاص کردار ادا کر رہی ہے۔
آپ کی کیلکولیٹر کی ایجاد کے بارے میں کیا رائے ہے ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں، شکریہ۔
ازقلم سید مرتعظٰی حسن






.jpg)
