ایروناٹیکل انجینئرنگ | جدید تحقیق، تعلیمی ادارے اور روزگار کے امکانات
انجینئرنگ کے شعبہ میں ایسے بہت سی شاخیں ہیں جو ایک دوسرے سے نہ صرف منسلک ہونے کے باوجود ایک خاص انفرادی حثیت رکھتی ہیں انہی چند انجینئرنگ سے منسلک شاخوں میں ایک اہم نام ائیرونوٹیکل انجینئرنگ کا بھی ہے جو نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں منفرد کہ انجینئرنگ کی اہم اور وسیع شاخ ائیرواسپیس سے بھی قریبی تعلق رکھتی ہے
باوجود اس کے بعض اوقات انتخاب کے دوران طلباء کو کشمکش میں بھی مبتلا رکھتی ہے اکثر اس کشمکش سے منسلک کئی اہم سوال زیرِ بحث رہتے ہیں آج انہی چند سوالوں کے جواب زیرِ قلم لائیں گے۔
سوال:- ائیرواسپیس انجینئرنگ اور ائیرونوٹیکل انجیئرنگ کے مابین کیا فرق ہے؟
جواب:- آئیرواسپیس انجینئرنگ:- انجینئرنگ کی اس جدید شاخ کا مقصد زمین کے اندرونی اور بیرونی مدار میں پرواز کرنے والے جہازوں مثلاً ہوائی جہاز اور اسپیس کرافٹ کی ڈیزائننگ، تیاری اور مرومت سے منسلک کاموں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
ائیروناٹیکل انجیئرنگ:- انجینئرنگ کی اس خصوصی شاخ کا مقصد محض زمین کے اندرونی مدار میں پرواز کرنے والی مشینوں مثلاً ہیلی کاپٹر، ڈران اور ہوائی جہاز کی مرمت، ڈیزآئن اور تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
سوال:-ائیروناٹیکل انجینئرنگ کو کتنی شاخوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؟
جواب:- یوں تو ائیروناٹیکل انجینئرنگ کو کئی اہم شاخوں میں تقسیم کیا جاتا ہے چند اہم درج ذیل ہیں
آئیرودئینامکس :- ائیروناٹیکل انجینرنگ کے اس حصہ کا مقصد آئیرکرافٹ کے گرد کئی اہم عوامل مثلاً لفٹ اور ڈریگ کی مدد سے ہوا کے مناسب بہاو کو برقرار رکھنا ہے
پروپلشن:- اس حصہ کا مقصد آئیرکرافٹ سے منسلک انجنوں پر کام کرنا ہے
آئیرکرافٹ اسٹرکیچر:- یہ حصہ آئیر کرافٹ کے ڈیزائن، میٹریل کی مضبوطی اور استحکام سے منسلک کئی اہم کام سر انجام دیتا ہے
فلائٹ میکنیکس اینڈ کنٹرول:- ائیروناٹیکل انجینئرنگ کا یہ حصہ دوران پرواز ہوائی جہاز کے استحکام، کنٹرول سسٹم اور حرکات کے مطالعہ کا کام سرانجام دیتا ہے-
ایونکس اور سسٹمز :- یہ حصہ ہوائی جہاز میں الیکٹرانک سسٹمز، نیویگیشن، کمیونیکیشن، اور فلائٹ کنٹرول ٹیکنالوجیز سے متعلق فرائض کی سرانجام دیتا ہے۔
سوال:- دنیا بھرمیں کتنی اور کون سی جامعات متعلقہ انجینئرنگ پروگرام میں داخلوں کی پیشکش کرتی ہیں؟
جواب:- دنیا بھر میں ایسی بہت سی جامعات ہیں جو متعلقہ پروگرام میں داخلے آفر کرتی ہیں چند مشہور اور اہم جامعات درج ذیل ہیں
متحدہ امریکہ:- میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) امریکہ میں قائم آئیروناٹیکل سے متعلقہ یہ نجی جامعہ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برجمان ہے۔
متحدہ امریکہ:- سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ میں واقع یہ نجی جامعہ متعلقہ شعبہ میں دوسرے نمبر پر برجمان ہے۔
متحدہ امریکہ:- کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کالٹیک) امریکہ میں موجود یہ نجی جامعہ اپنی جدید آئیروناٹیکل اور آسپیس ریسرچ سے متعلق تعلیم کی بدولت عالمی لیڈر کی حثیت رکھتی ہے
یورپ:- ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ٹیو ڈیلفٹ) نیدرلینڈ میں قائم یہ سرکاری جامعہ متعلقہ شعبہ میں اپنی جدید ریسرچ کی بدولت عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برجمان ہے۔
سنگاپور:- نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس) سنگاپور میں قائم یہ سرکاری جامعہ متعلقہ شعبہ میں براعظم ایشیاء میں پہلے نمبر برجمان ہے۔
سوال:- انجینئرنگ کی یہ منفرد شاخ کن عملی شعبوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے؟
جواب:- انجینئرنگ کا یہ منسلک اور مخصوص شعبہ ہونے کے باوجود اپنی جدید ریسرچ کی بدولت آج کی اکیسویں صدی میں دیگر کئی اہم صنعتوں میں معاونت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کر رہا ہے چند اہم درج ذیل ہیں
آٹوموٹو انڈیسٹری -
رینیوایبل انرجی -
روبوٹک اور ڈرون انڈیسٹری -
اسپیس اینڈ سیٹلائٹ معاونت -
ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ -
سوال :- دنیا میں کون سے ممالک متعلقہ شعبہ میں ملازمتیں آفر کرتے ہیں؟
جواب:- یوں تو ایسے بہت سے ممالک ہیں جو متعلقہ شعبہ میں ملازمتیں آفر کرتے ہیں چند اہم درج ذیل ہیں
متحدہ امریکہ -
برطانیہ -
جرمنی -
کینیڈا -
نیدرلینڈ -
متحدہ عرب امارات -
چائنہ -
سنگاپور وغیرہ -
سوال:- کیا ایک آئیرو ناٹیکل انجینئر کسی اسپیس پروگرام میں کام کرسکتا ہے؟
جواب: جی بلکل جس کی ایک بڑی وجہ آئیروناٹیکل انجینئرنگ کا بنیادی طور پر آئیرواسپیس انجینئرنگ سے منسلک ہونا ہے۔
یوں تو ایسے بہت سے اہم سوالات ہیں جن کا جواب دینا بہت ضروری ہے لیکن وقت کی قلت کے سبب زیزِ قلم لانے سے قاصر ہیں لیکن ان تمام سوالات کے آخر میں ایک ہی بات زہن نشین رہتی ہے کہ چاہے آئیرواسپیس ہو یا آئیروناٹیکل کسی بھی شعبہ میں کامیابی اور ترقی کا دارومداد انسان کی دلچسپی اور لگاو کی بدولت ہی ممکن ہے۔
اگر آپ کا انجینئرنگ کی کسی بھی شاخ سے متعلق کوئی سوال ہے تو نیچے کمنٹ بکس میں ہم سے رابطہ کریں، شکریہ
ازقلم، سید مرتعظٰی حسن

.jpg)
