ہوا سے بجلی کیسے بنتی ہے: ونڈ ٹربائن کے اندر کا نظام
اگر دور سے دیکھا جائے ونڈ ٹربائن جہاں عام طور پر گھومنے والا دیو ہیکل پنکھا کسی عام سے پنکھے کے ڈھانچے کی طرح نظر آتا ہے، درحقیقت اس میں موجود عملی انجینرنگ اسے تاریخ میں موجود بےمثال ماحول دوست ایجادات میں سرفہرست کرتی ہے اس کے طویل القامت پر جو عمومی طور پر تین سے زائد تعداد میں دیکھنے کو نہیں ملتے جن کا بنیادی مقصد اس کرہ ارض پر چلنے والی دھمی اور تیز ہواؤں کی طاقت کو برقی طاقت میں منتقل کرنا ہے تاکہ ایک صاف اور پائیدار بجلی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے لیکن یہ سب تو آج ہر فرد عام جانتا ہے
ہمارے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آخر یہ ہوا کی طاقت سے چلنے والی ٹربائن سے کیسے پائیدار بجلی کا حصول ممکن ہے اور اس کے پیچھے کون سے عوامل کرفرما ہیں ؟
یہ کہنا بجا نا ہوگا کہ ہر ونڈ ٹربائن پروں پر مشتمل ہوتی ہے جسے عرف عام میں بلیڈ کہا جاتا ہے یہ بلیڈ خاص طور پر ایرو دینامیکل تیکنیز کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں اور بلیڈ کے وزن کو جتنا ممکن ہو سکے ہلکا رکھنے کے لئے اس کی تیاری میں جامع مواد استمعال کیا جاتا ہے تکہ ہلکی ہوا کے دباؤ کے سبب بھی یہ بلیڈ حرکت میں آسکیں یوں ہوا جب ان بلیڈوں کے اوپر سطح پر بہتی ہے تو اوپری اور نچلی سطحوں کے مابین دباؤ میں ایک خاص فرق پیدا ہوتا ہے، جو پروں کو اوپر کی جانب اٹھاتی ہے اور یوں ونڈ ٹربائن کے بلیڈز کے گھومنے کا عمل شروع ہوتا ہے ، ان بلیڈز کا مرکزی حصہ ایک درمیانی حصہ روٹر سے جڑا ہوتا ہے جو ہمیں واضح طور پر وسیع چٹیل میدانوں اور سمندری سطح پر نصب ان ٹربائنز میں دکھائی دیتا ہے ۔
یہ تو بات ہوگئ ونڈ ٹربائن کے اگلے حصہ کی جو نہ صرف کافی دلکش ہے بلکہ دلچسپ بھی ہے اب ہم بات کرتے ہیں اسی ٹربائن کے پیچھلے حصہ کی جسے نیسیل کہا جاتا ہے ، یہ حصہ تیکنیکی اعتبار سے خاص اہمیت کا حامل ہے جسامت میں دور سے ایک چھوٹا تھوڑا لمبا اور مستطیل نظر آنے والی یہ جگہ خاص حلات میں دو سے چار ورکرز کے بیک وقت کام کرنے کی گنجائش رکھتا ہے ، یہ حصہ شافٹ کے ذریعہ پروں سے منسلک ہوتا ہے
عام طور پر اگر دیکھا اور سمجھا جائے تو بغیر کسی تیکنیک کہ یہ شافٹ اکثر ہوا کے زیر اثر پچاس سے ساٹھ ریولشن فی منٹ کے حساب سے گھومنے کی اہلیت رکھتی ہے جو کہ پائیدار بجلی کے حصول کے لئے ناکافی ہے لہٰذا اس کمی کو پورا کرنے اور شافٹ کی گردش کو موثر بنانے کے لئے اسے گیئر باکس سے منسلک کیا جاتا ہے جس کی بدولت فی منٹ کے حساب سے شافٹ کی گردشی رفتار میں ڈیڑھ سو گنا تک اضافہ ہوتا ہے اور شافٹ کی گردش کو بجلی پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے
لیکن یہ عمل یہاں مکمل نہیں ہوتا یہاں گئیر باکس کے بعد باری آتی ہے ایک جنریٹر کی ایک انورٹنگ یونٹ جس کا مقصد ایک گھومتی ہوئی شافٹ کی مکینیکل انرجی کو الیکٹریکل انرجی میں منتقل کرنا ہے یہ انورٹنگ یونٹ مقناطیسی انڈکشن پر مشتمل ہوتا ہے انورٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی الیکٹریکل انرجی کو بغیر وقت ضائع کئے ونڈ ٹربائن ٹاور میں موجود برقی تاروں کے ذریعے پاور گرڈ یا پھر بیٹریوں میں محفوظ کیا جاتا ہے لیکن تیار شدہ بجلی کی منتقلی کا یہ عمل اتنا بھی آسان نہیں ہے یہاں بجلی کی منتقلی سے قبل اسے ایک عدد ٹرانسفارمر سے گزارا جاتا ہے جس کا مقصد برقی تاروں میں بہتے ناہموار چارج کو ہموار کرنا ہے .
لیکن یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کیا یہ سب اتنا آسان اور سادہ ہے؟ ایسا معلوم نہیں ہوتا کیونکہ ونڈ ٹربائن کی اسی پیداوار عمل کو برقرار رکھنے کے لئے اسے خاص مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم سے منسلک کیا جاتا ہے یہ سسٹم نہ صرف ٹربائن کو ہوا کے بہاؤ کے مطابق مختلف زاویوں پر سیٹ کرتا ہے بلکہ اسی بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ کا صورت میں حفاظتی اقدام کے لئے بند کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے یہیں ایک اور تکنیکی نظام سب سے اہم کام سرانجام دیتے ہوۓ نیسیل کو مکمل طور پر گھماتے ہوۓ بلیڈ کو ہوا کی سمت میں گھومتا ہے تاکہ بلیڈز کی گردشی روانی کو برقرار رکھا جا سکے ، اس تکنیکی نظام کو یاؤ میکانزم کہا جاتا ہے .
یہیں دیگر اہم نظام بھی نیسیل کے اندر اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہوتے ہیں تاکہ ٹربائن کی بجلی پیدا کرنے کی خصوصیت کو یقیننی بنایا جا سکے مثلا کولنگ یونٹ جس کا مقصد مستقل کام کرتے جنریٹر اور گئیر باکس کو مناسب درجہ حرارت پر رکھنا تاکہ کسی بھی کام کرتے پرزے کو فیل ہونے سے روکا جاسکے ، سینسرز جن کا بنیادی مقصد بجلی پیدا کرنے کے اس عمل کو ہموار کرتے ہوۓ محفوظ بنانا ہے اور بریک سسٹم جیسا کے ہم اپنے اسی مضمون میں بتا چکے ہیں کے اس سسٹم کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ٹربائن کو مکمل روکنا ہے .
یہاں سب سے حیران کن بات جو اس عمل کو غیر معمولی بناتا ہے وہ اس پورے عمل کے دوران کسی بھی ایندھن کا صفر استمعال ہے شاید یہی وجہ ہے کہ آج انسان کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ ماحول دوست مشین سطح زمین سے نکل کر سطح سمندر پر بڑے پیمانے پر نصب کی جا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد بجلی کی تیاری کے عمل کو ماحول دوست بنانا ہے
آج ماحولیاتی آلودگی کی بدولّت تیزی سے بدلتی دنیا انسان کو مجبور کر رہی ہے کہ بہتر اور صحت مند مستقبل کے لئے ہمیں روایتی نقصان دہ طریقوں کے بجائے ونڈ ٹربائن جیسی ماحول دوست ایجاد کی جانب منتقل ہوا جائے ، شکریہ
ازقلم سید مرتضیٰ حسن





.jpg)
