ہوائیں، پانی اور بھاپ | ٹربائن کہانی

ٹربائن

 یوں تو ہم اپنے گزشتہ شمارے میں ونڈ ٹربائن کی ایجاد اور افادیت کا تفصیلی ذکر اپنے معزز قارئین کے گوش گزار کرچکے ہیں لیکن ٹربائن کی عملی کارکردگی اور کام کے اصولوں کو جاننے بغیر یہ مثال عین مثلِ انگریزی زبان ہوجائے کہ پڑھی جائے سنی جائے لیکن بولی نہ جائے۔

تو آئیے چلتے ہیں اپنے اصل موضوع کی جانب بنیادی طور پر لفظ ٹربائن لاطینی لفظ ٹربو سے آخذ کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے وارٹکس" اور "ٹوپ" کے  ہیں۔"

یہاں ہم اپنے معزز قارئین کی معلومات میں اضافہ کے لئے بتاتے چلیں وارٹکس پانی یا کسی مائع کے بہاو کی اُس خاص شکل  یا حالت کو کہتے ہیں جس میں بہاو سمندر میں عام طور پر پائے جانے والے خول کی شکل اختیار کرتا ہے اور ٹوپ ایک خاص گول جسامت کے ڈنڈے کو کہا جاتا ہے 

سنہ 1822میں یہ نام فرانس سے تعلق رکھنے والے مائن انجینئر کلاڈ برڈین کی جانب سے پیش کیا گیا بعدازں سنہ 1824 میں کلاڈ کے ایک طالبعلم نے یہ نام اعزازی طور اپنی پہلی پانی کی طاقت  سے چلنے والی ٹربائن کے لئے تجویز کیا۔

انجینئر کلاڈ برڈین

عملی اعتبار سے ٹربائنز کو دو مختلف اقسام میں باںٹا جاتا ہے پہلی ایمپلس اور دوسری ریکشن ٹربائن کے نام سے جانی جاتی ہے

ایمپلس ٹربائنز خاص قسم کی پانی یا گیس نوزلز سے منسلک ہوتی ہیں جن کا کام پانی یا گیس میں خاص قسم کا دباو پیدا کرنا ہوتا ہے اور اس شدید دباو والے پانی یا گیس کی مدد سے ٹربائن کے بلیڈز کو گھمایا جاتا ہے عام طور پر ایمپلس ٹربائنز کو ہائیڈروپاور پاور پلانٹس یا اسٹیم پاور جنریشن کے لئے استعمال کیا جاتاہے

ایمپلس ٹربائنز

دوسری جانب ریکشن ٹربائن نیوٹن تھرڈ لاء کے اصولوں کے تحت کام کرتے ہے اور بغیر کسی دباو یا نوزلز کی مدد کے پانی یا گیس کے قدرتی بہاو کے ساتھ اپنا کام سرانجام دیتی ہیں  

ریکشن ٹربائن

یہاں ہم اپنے معزز قارئین کی معلومات میں اضافہ کہ لئے بتاتے چلیں کہ نیوٹن اپنے تھرڈ لاء  میں کہتا ہے ہر عمل ایک مساوی ردِعمل ہوتا ہے جس کی بنیاد پر ریکشن ٹربائن کام انجام دیتی ہیں یہ ٹربائنز پاور پلانٹس اور میرین 

پروپلشن سسٹم میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یوں تو کام کے طریقہ کار کے لحاظ سے ان ٹربائنز کو دو مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن آج دنیا میں موجود جدید ٹربائنز بیک وقت موقع نوعیت اور پیداواری طلب کے حساب سے دونوں طریقوں سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان جدید ٹربائنز کی کارکردگی کو مختلف سائنسی فارمولوں، سوفٹ وئیرز اور سمیولیشن پروگرامز کی مدد سے جانچا جاتا ہے آج دنیا میں مختلف اقسام کی ٹربائنز پائی جاتی ہے جو ہیوی انڈیسٹری کی پیداواری طلب میں خاص کردار ادا کر رہی ہیں جیسکہ:

اسٹیم ٹربائن :- تھرمل پاور پلانٹس میں بجلی کی پیداواری طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

اسٹیم ٹربائن

ونڈ ٹربائن:- مختلف صنعتوں اور دیہاتوں میں بجلی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایکسیویں صدی میں ایک ماحول دوست ایجاد کے نام سے جانی جاتی ہے۔

ونڈ ٹربائن

گیس ٹربائن:- آج کے جدید دور میں ان ٹربائنز نسبتاَ کم وزن اور اعلی طاقت کی بدولت ان کا استعمال وسیع پیمانے پر ائیر کرافٹ انجنزکی تیاری میں کیا جاتا ہے۔

گیس ٹربائن

واٹر ٹربائن:- اس قسم کی ٹربائنز کو دریاوں اور ڈیموں میں بجلی کی پیداواری طلب کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ ٹربائنز ماحول دوست ہونے کی بدولت خاص اہمیت کی حامل ہیں۔

واٹر ٹربائن

اگر آپ ٹربائنز کے بارے میں مزید معلومات رکھتے ہِیں نیز اپنی قیمتی آراء سے کمنٹ بکس میں ضرور آگاہ کریں، شکریہ۔

ازقلم، سید مرتعٰظی حسن