ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ یا الیکٹریکل ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ | Distribution Engineering Or Electrical Distribution Engineering In Urdu

 


ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ یا الیکٹریکل ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ 


سوال : ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ یا الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟

جواب:انجینئرنگ کی یہ شاخ بنیادی طور پر الیکٹریکل انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہے اور ثانوی شاخوں میں شمار کی جاتی ہے جہاں تک یہ سوال ہے کہ الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ کیا ہوتی ہے تو اس کا آسان جواب ہے کہ زیرِزمین اور زمین کی اُوپری سطح پر بجلی کے ترسیل کے نظام کی تیاری اور اس ںظام کی دیکھ بھال کے کام کو الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ کہا جاتا ہے۔


سوال : الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟

جواب: الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ کو برقی تاروں کے نظام کی نقشہ سازی ، نظام کی تیاری ، روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال اور بجلی کی ترسیل کو ڈسٹربیوٹر سے صارف تک پہنچانے کے عمل کو مستقل جاری رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

سوال : الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟

جواب : الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں

  • کمپوِٹر انجینئرنگ

  • سسٹم انجینئرنگ

  • پاور انجینئرنگ

  • ریڈیو فریکنسی انجینئرنگ

  • سگنل پروسسینگ ٹیکنالوجی

  • انسٹرومںٹیشن ٹیکنالوجی

  • الیکٹرونک انجینئرنگ

  • اوپٹکس ٹیکنالوجی

  • فوٹوونکس ٹیکنالوجی

سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟

جواب : دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک الیکٹرک ڈسٹریبیوشن انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں

  • جرمنی

  • جاپان

  • آسٹریلیا

  • سوئزرلینڈ

  • متحدہ امریکہ

  • ساوتھ کوریا

  • کینیڈآ

  • برطانیہ

  • ناروے

  • بیلجئم

ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن 


0 comments