ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ |
محلہ میں آج صبح سے ہی ایک ہجوم کا سا سماں تھا اور اُس کی ایک بڑی وجہ طاہر صاحب کے تین منزلہ گھر پر لگنے والا موبائل کمپنی کا ٹاور تھا جسے لگتا دیکھنے کے لئے محلہ اور اردگرد کے تمام بچہ سے لیکر بوڑھے تک تمام افراد جمع تھے احسن بھی اپنے ابا اور بڑے بھائی فرہاد کے ساتھ کافی دیر سے سوچوں میں گم کونے میں کھڑا ہوا یہ نظارہ دیکھ رہا تھا کہ اچاںک احسن نے سوال پوچھا کہ یہ ٹاور کون لوگ لگاتے ہیں؟ جس پر فرہاد بھائی جو خود انجینئرنگ کے طالب علم تھے فورًا سے جواب دیا کہ احسن یہ ٹاور لگانے کا کام ٹیلی کمیونیکشن انجینئر کرتے ہیں فرہاد بھائی یہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئر کیا ہوتا ہے؟ جس پر ابا نے کہا چلو گھر چلیں کافی دیر ہوگئی ہے۔
سوال : ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟
جواب: انجینئرنگ کی یہ شاخ بنیادی طور پر کمپیوٹر انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہے اور جدید ترین شاخوں میں شمار کی جاتی ہے اور جہاں تک یہ سوال ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کیا ہوتی ہے؟ تو اس ایک آسان جواب یہ ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن کے نظام کی تیاری اور دیکھ بھال اور اس نظام کو فعال رکھنے کے کام کو ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کہا جاتا ہے۔
سوال : ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کیا کرتی ہے؟
جواب: ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کو استعمال کیا جاتا ہے آوازوں اور اعدادوشمار کے کمیونیکشن نظام کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں مثلاً(فائبر، سٹلائٹ، تار اور بغیر تار سگنل کی ترسیل، انکوڈنگ، انکرپشن اور اعدادوشمار کا دباو شامل ہے) اس کے علاوہ بنیادی سرکٹوں کو ڈیزائن کرنے سے لیکر ان کی تنصیب کا کام ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کے زمرہ میں آتا ہے۔
سوال : ٹیلی کمیونیکشن اور ٹیکنالوجی کی کتنی شاخیں ہیں؟
جواب : انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی ایسی بہت سی شاخیں موجود ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں
- میڈیا اینڈ ڈیٹا پروسسینگ ٹیکنالوجی
- ڈیٹا سائنس
- پاور انجینئرنگ
- الیکٹرونک انجینئرنگ
- کمپیوٹر انجینئرنگ
- ٹیلی میٹکس انجینئرنگ
- سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی
- الیکٹریکل انجینئرنگ
- سسٹم انجینئرنگ
سوال: دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جو سب سے زیادہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ سے متعلق نوکریاں نکالتے ہیں؟
جواب : دنیا میں تقریباً تمام ہی ممالک ایسے ہیں جو ٹیلی کمیونیکشن انجینئروں کے لئے نوکریاں نکالتے ہیں ان میں سب سے بہترین درج ذیل ہیں
- متحدہ امریکہ
- ساوتھ کوریا
- کینیڈا
- برطانیہ
- سنگاپور
- چین
ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھِی لکھنے کے لئے بہت کچھ باقی ہے لیکن وقت کی قلت کے باعث اس پر مزید لکھنا مشکل ہے ہم کوشش کریں گے آئندہ آنے والے دنوں میں اس فیلڈ سے متعلق مزید معالومات اپنے معزز قارئین کی نظر کریں
بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتعظٰی حسن
0 comments